ایرانی آوازوں کی حمایت [ویڈیو]

22 جولائی کو کیلی فورنیا میں ایرانی نژاد امریکی سامعین سے اپنے خطاب میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو  نے اپنی اس امید کا اظہار کیا کہ “ایک دن [وہ] ایران میں ایرانی عوام کو اسی معیار کی زندگی سے لطف اندوز ہوتا ہوا دیکھیں گے جس سے ایرانی، امریکہ میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔”

وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت کی ایران کے بارے میں حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر امریکہ ایسے میں خاموش نہیں رہے گا جب ایرانی حکومت اپنے ہی عوام پر ظلم و ستم  کر رہی  ہے اور دہشت سے کام لے رہی ہے۔

اس ویڈیو میں ایرانی نژاد امریکی شہری، وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی تقریر پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں اور امریکی حمایت کو سراہ رہے ہیں۔