ایرانی حکومت کی اپنے قدرتی وسائل کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگوں کو اپنے گھربار اور زمینیں چھوڑنا پڑیں اور مشتعل ہو کر اُن کو احتجاج کی راہ اختیار کرنا پڑی۔ ایران کی پاسداران انقلاب کی سپاہ نے گزشتہ 30 برسوں میں سینکڑوں ڈیم تعمیر کرکے پانی کے بہاؤ کا رخ تبدیل کردیا ہے جس سے ملک کی اشرافیہ کو تو فائدہ پہنچا ہے مگر عام ایرانی مصائب کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔