ایران میں آپ ایسی سرگرمیوں پرجیل جا سکتے ہیں جنہیں دنیا بھر کے لوگ زندگی کا معمول سمجھتے ہیں۔ حکومت اپنے جابرانہ نظریات کے خلاف خیالی خطرات کی بنیاد پر اکثر لوگوں کو گرفتار کرلیتی ہے، اُن پر تشددد کرتی ہے اور انہیں سزائیں دیتی ہے۔ اس کے لیے”قومی سلامتی کے خلاف جمع ہونے اور گٹھ جوڑ کرنے” اور “ریاست کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے” کے بہانے تراشے جاتے ہیں۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا، “عام حکومتیں قانونی احتجاجوں کو پرتشدد طریقے سے نہیں دباتیں، مشتبہ جرائم میں اپنے ملک کے یا غیر ملکی شہریوں کو جیل میں نہیں ڈالتیں، تشدد نہیں کرتیں اور بنیادی آزادیوں پر کڑی پابندیاں نہیں لگاتیں۔”
