ایران کے ساتھ کاروباری لین دین؟ یا بچوں کو جنگ میں جھونکنا؟ [وڈیو]

ایران کے بد نیتی پر مبنی رویے کا خاتمہ اس پیسے کی فراہمی کا خاتمہ کر کے کیا جا سکتا ہے جو اسے مالی وسائل فراہم کرتا ہے۔

16 اکتوبر کو امریکہ نے ایسے کاروباروں کے خلاف پابندیوں کا آغاز کیا جو ایران کی نیم فوجی تنظیم، بسیج مزاحمتی فورس کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ تنظیم 12 سال کی چھوٹی عمروں تک کے بچوں کو بھی [بحیثیت فوجی سپاہی] تعینات کرتی ہے۔

جن کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں وہ مشرق وسطٰی، یورپ اور دیگر ممالک میں کان کنی، مصنوعات سازی اور فولاد سازی سے وابستہ ہیں۔