ایل جی بی ٹی کیو آئی+ میں ‘+’ کا کیا مطلب ہے؟

پریڈ میں شامل لوگوں نے کتبے اٹھا رکھے ہیں (© Shawn Goldberg/Shutterstock.com)
2017 کی "ٹورنٹو پرائیڈ پریڈ" کے شرکاء میں شامل ایک نے کتبہ اٹھایا ہوا ہے جس پرلکھا ہے: "میں غیر جنسی ہوں اور میرا بھی ایک وجود ہے۔" (© Shawn Goldberg/Shutterstock.com)

ہو سکتا ہے کہ لوگ “ایل جی بی ٹی کیو آئی+” کی اصطلاح سے واقف ہوں مگر اس بات کا بھی امکان ہے کہ آپ نے “ایل جی بی ٹی کیو آئی+” دیکھا ہو اور سوچا ہو کہ آخر میں “+” کا کیا مطلب ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ زبان ارتقا کے عمل سے گزر رہی ہے اور یہ علامت جنسی رجحانات، صنفی شناختوں اور تاثرات، اور جنسی خصوصیات کے مکمل تنوع کی عکاسی اور خوشی منانے کی ایک کوشش  ہے۔ یعنی اس میں نہ صرف ہم جنس پرست مرد اور عورتیں، ٹرانس جینڈر،عجیب یا متفرق جنس کے طور پر شناخت کرانے والے افراد شامل ہوتے ہیں بلکہ ایل جی بی ٹی کیو آئی+ میں تمام صنفی رجحانات اور خصوصیات کے حامل افراد شامل ہوتے ہیں۔

“+” میں وہ لوگ شامل ہیں جو مرد یا عورت کے طور پر اپنی شناخت نہیں کراتے۔ اس کے علاوہ اس میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو کسی مقررہ ایک جنس سے قطع نظر بہت سی جنسوں یا افراد کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جو دوسروں کی طرف بہت کم جنسی کشش محسوس کرتے ہیں اور وہ لوگ بھی ہیں جو دوسروں کی طرف رومانوی کشش محسوس نہیں کرتے ہیں۔ [ایل جی بی ٹی کیو آئی+ سے متعلق بہت سی اصطلاحات کی فہرست یہاں دیکھیے۔]

جون کا مہینہ ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کا فخر کا مہینہ ہے اور اس مہینے کے دوران آگاہی مہموں اور پریڈوں کی بہتات ہوتی ہے۔ 1969 میں جون کے مہینے میں  ہونے والی سٹون وال بغاوت کی یاد منائی جاتی ہے۔ اُس وقت نیویارک سٹی پولیس نے ایل جی بی ٹی کیو آئی+  کمیونٹی میں مقبول ایک شراب خانے پر چھاپہ مارا جس کے جواب میں اس شراب خانے کے گاہکوں نے مزاحمت کی۔ اس بغاوت کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کے لیے ایل جی بی ٹی کیو آئی+  کمیونٹی کے لیے مکمل اور مساوی شہری حقوق کے لیے دباؤ ڈالنے کا ایک موقع پیدا ہوا۔

 جھنڈے اٹھائے ہوئے لوگ (© Kornelia Kobiela/Shutterstock.com)
وارسا، پولینڈ میں مساوات پریڈ 2021 کے شرکاء ٹرانسجینڈر (بائیں طرف) اور سب کے لیے محبت کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔ (© Kornelia Kobiela/Shutterstock.com)

ایل جی بی ٹی کیو آئی+ افراد نے پوری انسانی تاریخ میں اپنی کمیونٹیوں کے لیے اہم خدمات انجام دیں ہیں۔ ان لوگوں نے جس طرح اپنا آپ بیان کیا اور ان کے ادا کیے جانے والے کردار آج بھی اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر:

  • شمالی امریکہ کے کچھ آبائی مقامی گروہ ایسے افراد کے لیے دو روحوں کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں جواپنے بارے میں  مردوں اور عورتوں دونوں کی  جنسی، صنفی یا روحانی شناخت کا اظہار کرتے ہیں۔
  • قدیم ہوائی روایات میں لفظ ماہُو بہت زیادہ ثقافتی اور روحانی قدر کا حامل تھا۔ یہ لفظ اُن مردوں کے بارے میں بولا جاتا تھا جو نسوانی کردار اپنا لیتے تھے۔
  • قدیم یہودی فکر نے چھ صنفوں کی نشاندہی کی اور اس نقطے پر بحث کی کہ یہودی قوانین ان پر کیسے لاگو ہوں گے۔

جیسیکا سٹرن ایل جی بی ٹی کیو آئی+ افراد کے انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کی خصوصی ایلچی ہیں۔ وہ دنیا بھر میں ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کمیونٹی کے انسانی حقوق کے مساوی احترام کو بڑہاوا دینے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومتوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور نجی شعبے کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

سٹرن نے کہا، “دنیا میں بہت کم حکومتوں نے اپنی خارجہ پالیسی میں ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کے انسانی حقوق کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ دوسرے [ممالک] کے لیے امید اور تحریک کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے۔”