
وائٹ ہاؤس کی مشیر ایوانکا ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چانگ میں ہونے والی اولمپک کھیلوں کے اپنے دورے کے بارے میں کہا ہے، “مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ ناقابل یقین حد تک متاثرکن بات ہے۔”
25 فروی کو اختتامی تقریب میں امریکی وفد کی قیادت کرنے سے قبل صدر ٹرمپ کی صاحبزادی نے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کیں اور بوب سلیڈ، سپیڈ سکیٹنگ، سنوبورڈنگ اور کرلنگ سمیت بہت سی کھیلوں کے مقابلے دیکھے۔

23 فروری کو جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن نے سیئول میں واقع بلیو ہاؤس میں ایک ضیافت کا اہتمام کرکے اُنہیں خوش آمدید کہا۔ ایوانکا ٹرمپ نے کہا، “یہ دو دن انتہائی شاندار دن تھے اور جنوبی کوریا میں اپنے اتحادیوں کے درمیان موجود ہونا اور اپنی کامیابیوں کا جشن منانا میرے لیے ایک انتہائی عزت و احترام کی بات ہے۔”
اس مضمون کی تیاری میں ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔