آج سے پندرہ سال قبل امریکہ نے ایڈز کے مریضوں کی مدد کا ایک پروگرام شروع کیا جسے “پریزیڈنٹس ایمرجنسی پلان فار ایڈز ریلیف [ایڈز کے علاج کا صدر کا ہنگامی منصوبہ] مخففاً پیپفار کا نام دیا گیا۔ اس سال یکم دسمبر کو ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ اس پروگرام کے ذریعے زندگیاں بچانے کے 15 سال منا رہا ہے۔
ابتدائی طور پر پیپفار کے تحت ایچ آئی وی/ایڈز سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں زندگیاں بچانے کی خدمات فراہم کی جاتی تھیں۔ آج جب دنیا ایڈز کے خاتمے کے قریب پہنچ رہی ہے اس پروگرام کے تحت 60 ممالک میں اس عالمی وبا پر قابو پایا جا رہا ہے۔