بائیڈن انتظامیہ کی ایل جی بی ٹی کیو آئی+ عہدیداروں کی ریکارڈ تعداد میں تقرریاں

موجودہ امریکی  انتظامیہ ایل جی بی ٹی کیو آئی+ عہدیداروں سمیت امریکہ کی متنوع ترین انتظامیہ ہے۔ اس سے انتظامیہ کے اِس عزم کی تکمیل ہوتی ہے جس کے مطابق “ہر کہیں امریکی سفارت کاری اور غیرملکی امداد کا ہم جنس پرست عورتوں اور مردوں، ہم جنس پرستوں، دو جنسی رجحانات کے حاملین اور خواجہ سراؤں کے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔”

ذیل میں دیئے گئے چار افراد اُن 200 تقرریوں میں شامل ہیں جنہوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے:۔

ٹرانسپورٹیشن کے وزیر، پیٹ بوٹیجج (اوپر تصویر میں) کھلے بندوں پہلے ایسے ہم جنس پرست ہیں جن کی صدر کی کابینہ میں خدمات انجام دینے کی توثیق کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے سربراہ کی حیثیت سے، بوٹیجج کو سونپی جانے والی ذمہ داریوں میں محفوظگی میں اضافے، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اختراعی ٹکنالوجیوں کے استعمال سے امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن کے نظاموں کو بہتر بنانا شامل ہے۔

 ڈائس کے پیچھے کھڑی ایک عورت بول رہی ہے اور لوگوں نے ہاتھ ہوا میں بلند کیے ہوئے ہیں (© Evan Vucci/AP Images)
کیرین جین-پیئر 26 مئی کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران۔ (© Evan Vucci/AP Images)

کیرین جین-پیئر وائٹ ہاؤس میں پرنسپل ڈپنی پریس سیکرٹری ہیں۔ وہ کھلے بندوں پہلی ہم جنست پرست خاتوں ہیں اور وائٹ ہاؤس کی تاریخ میں پریس بریفنگ دینے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔

 ڈائس کے پیچھے کھڑا آدمی کرسیوں پر بیٹھے لوگوں سے مخاطب ہے (State Dept./Freddie Everett)
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس واشنگٹن میں یکم مارچ کو ایک پریس بریفنگ میں باتیں کر رہے ہیں۔ (State Dept./Freddie Everett)

نیڈ پرائس محکمہ خارجہ کے کھلے بندوں پہلے ہم جنس پرست ترجمان ہیں۔ سی آئی اے اور قومی سلامتی کونسل میں پیشہ وارانہ زندگی گزارنے والے، پرائس دنیا میں امریکی خارجہ پالیسی کی آواز ہیں۔

 باتیں کرتی ہوئی ایک عورت اپنے ہاتھوں کو حرکت دے رہی ہے (© Caroline Brehman/AP Images)
ڈاکٹرریچل لیوین محکمہ صحت و انسانی خدمات میں اسسٹنٹ سیکرٹری ہیں۔ اس تصویر میں انہیں 25 فروری کو واشنگٹن میں امریکی کانگریس میں بیان دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ (© Caroline Brehman/AP Images)

ڈاکٹر ریچل لیوین امریکہ کے صحت اور انسانی خدمات کے محکمے میں اسسٹنٹ سیکڑٹری ہیں اور وہ کھلے بندوں پہلی ٹرانس جینڈر فرد ہیں جس کی امریکی سینیٹ نےکسی وفاقی عہدے کے لیے توثیق کی ہے۔ اپنے اس عہدے پر کام کرتے ہوئے لیوین امریکیوں کی صحت کو بہتر بنائیں گی اور کووڈ-19 وبائی مرض سے پیچھا چھڑانے میں مدد کریں گی۔

بائیڈن انتظامیہ کی  ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کی مکمل فہرست یہاں دیکھیے۔