ایک بڑے کمرے میں کھلنے والا دروازہ اور کمرے میں لگا کرسمس ٹری۔ (© Demetrius Freeman/The Washington Post/Getty Images)
وائٹ ہاؤس کے سرکاری کرسمس ٹری کو امن کی فاختاؤں ایسے بینروں سے سجایا گیا ہے جن پر ہر ایک امریکی ریاست اور علاقے کے نام کڑھے ہوئے ہیں۔ (© Demetrius Freeman/The Washington Post/Getty Images)

اس سال وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی سجاوٹوں میں رنگ برنگی چمکدار جھنڈیاں، فاختاؤں کی شکل میں سجاوٹی اشیاء، خاندانی تصاویر اور  چمکیلے ڈبوں میں بند تحائف شامل ہیں۔ ایک سو رضاکاروں نے پھولوں کی 25 مخصوص چادریں، 41 کرسمس ٹری، 300 موم بتیاں، 6,000 فٹ ربن، 10,000 زیورات اور تقریباً 80,000  رنگ برنگی روشنیوں کا استعمال کرتے ہوئے اِس تہوار کے موقع پر وائٹ ہاؤس کو سجایا۔

بائیڈن گھرانے کی وائٹ ہاؤس میں پہلی کرسمس کے موقع پر خاتون اول جِل بائیڈن نے حال ہی میں 2021 کے تہوار کے موقع پر اس عمارت کی سجاوٹوں کی نقاب کشائی کی جن کا عنوان “دِ لی تحفے” ہے اور اس کا مرکزی خیال یقین، کمیونٹی، خاندان، دوستی، علم، فطرت، شکرگزاری، خدمت، امن، اتحاد اور ایسے فنون ہیں جو تمام عمر اور پسہائے منظر کے حامل امریکیوں کو یکجا کرتے ہیں۔

 بائیں تصویر: کرسمس ٹری پر لگائے گئے شکریے کے کارڈ کی قریب س لی گئی تصویر۔ دائیں تصویر: راہداری کی طرف جانے والی سیڑھیاں۔ (© Evan Vucci/AP Images)
بائیں: وائٹ ہاؤس میں شکریے کے کارڈوں سے سجا ایک کرسمس ٹری جو یاد دلاتا ہے کہ شکرگزاری امریکیوں کو متحد کرتی ہے۔ دائیں: وائٹ ہاؤس کی مشرقی لینڈنگ میں ایک سنہری ستاروں والے کرسمس ٹری کے ذریعے اُن امریکی فوجی خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جن کے پیاروں نے فوجی خدمات کے دوران اپنی جانیں قربان کر دیں۔ (© Evan Vucci/AP Images)

وائٹ ہاؤس کا ہر ایک کمرہ کسی نہ کسی انداز میں اِس مرکزی خیال کی عکاسی کرتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مثال کے طور پر راہداری میں رنگ بدلتے قمقمے اور شہاب ثاقب کی طرح تیزی سے حرکت کرتے ہوئے ستارے “اُس امن اور روشنی کی نمائندگی کرتے ہیں جو وبائی امراض کے دوران اگلی صفوں میں کام کرنے والے اور ہنگامی حالات میں مدد کو سب سے پہلے پہنچنے والے کارکن لے کر آئے ہیں۔”

 وائٹ ہاؤس کے ایک چوڑے ہال میں قطار میں رکھے گئے کرسمس ٹری۔ (The White House)
وائٹ ہاؤس کا عظیم الشان داخلی دالان اور ہال کے گوشے موسم سرما کے مناظر پیش کرے ہیں۔ (The White House)

لائبریری میں رکھیں اور ری سائیکل شدہ اخباروں سے تیار کردہ آرائشی کتابوں کے ڈھیر، پرندے اور تتلیاں علم کے تحفے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں دن بدن بڑھتی ہوئی چینی کے بنے ہوئے برتنوں کی تعداد کو نمائش کے لیے رکھنے کی خاطر 1917 میں خاتون اول، ایڈتھ ولسن کی طرف سے چائنا روم قرار دیئے جانے والے کمرے میں میں ڈنر پارٹی کا ایک میز لگایا گیا ہے جس میں دوستی کے تحفے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ہاتھ سے لکھے گئے شکریے کی تحریریں ایسٹ روم میں رکھی گئی ہیں جو شکر گزاری کی عکاسی کرتی ہیں۔

 بائیں: میز پر رکھا وائٹ ہاؤس کی عمارت کا ماڈل۔ دائیں: ایک بڑی میز پر رکھیں پلیٹیں اور گلاس۔ (© Evan Vucci/AP Images)
بائیں: وائٹ ہاؤس کے سرکاری ضیافت خانے میں ادرک کے ذائقے والی روٹی سے تیار کردہ وائٹ ہاؤس کی عمارت کا ماڈل۔ دائیں: ڈنر پارٹی کے لیے لگائے گئے میز سے دوستی کے مرکزی خیال کا اظہار کیا گیا ہے۔ (© Evan Vucci/AP Images)

وائٹ ہاؤس کے بلیو روم میں رکھے کرسمس ٹری کو امن اور اتحاد کے تحائف کی نمائندگی کرنے والی فاختاؤں سے سجایا گیا ہے۔ اس بلند و بالا درخت کو لگانے کی خاطر کمرے میں لگے فانوس کو عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے شیف ہر سال ادرک کے ذائقے والی روٹی سے وائٹ ہاؤس کا ماڈل تیار کرتے ہیں۔ اس برس اس ماڈل کے ساتھ گاؤں کا ایک ماڈل بھی بنایا گیا ہے جس میں سکول، پرچون کی دکان، گودام اور اسپتال کے ساتھ ساتھ پولیس سٹیشن، فائر سٹیشن اور پٹرول پمپ بھی شامل ہیں۔

 برآمدے میں لگیں روشنیاں، ایک کرسمس ٹری اور برآمدے کے آخری میں رکھا وائٹ ہاؤس کا ماڈل۔ (© Evan Vucci/AP Images)
وائٹ ہاؤس کی مشرقی راہداری کو فاختاؤں اور رنگ بدلتے قمقموں اور روشن ستاروں سے سجایا گیا ہے۔ (© Evan Vucci/AP Images)

بائیڈن گھرانے نے ایک بیان میں کہا، “ہم آپ کے لیے ایک خوشگوار، صحت مند اور پرلطف تہواروں کے موسم کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایسے میں جب  ہم امکانات سے بھرے نئے سال کے منتظر ہیں ہماری دعا ہے کہ ہمارے دل سے پیش کیے گئے تحفے ہماری آگے کے راستے کو روشن کریں۔”

 رات کے وقت کرسمس کی سجاوٹوں سے مزین وائٹ ہاؤس کا ایک بیرونی منظر۔ (© Brendan Smialowski/AFP/Getty Images)
واشنگٹن میں کرسمس کی سجاوٹوں سے مزین وائٹ ہاؤس کا 2 دسمبر کا ایک منظر۔ (© Brendan Smialowski/AFP/Getty Images)