باب لیونسن: 11 سال سے ایران میں یرغمال … اور ابھی تک رہائی کی کوئی صورت نہیں

اپنی خارجہ حکمت عملی کی چالوں میں سودے بازی کے طور پر استعمال کرنے کی غرض سے دہائیوں سے ایرانی حکومت بے گناہ لوگوں کو یرغمال بناتی چلی آ رہی ہے۔ امریکی تاریخ میں کسی امریکی کے طویل ترین عرصے تک یرغمالی بنائے جانے والے، باب لیونسن کے بارے میں جاننے کے لیے یہ وڈیو دیکھیے۔ اس وڈیو میں دیگر افراد بھی شامل ہیں جنہیں جھوٹے الزامات لگا کر قید میں ڈال دیا گیا ہے۔

اقوم متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا، “ہمارے دل ان خاندانوں کے بارے میں دکھی ہیں جن کے پیارے ایران میں سیاسی قیدی بنا دیئے گئے ہیں۔ ” دہری شہریت کےحامل شہریوں یا غیر ملکی شہریوں کے ان چھ خاندانوں کا ایک خط پڑھیں جنہیں ایران نے قید کیا ہوا ہے۔