بحرہند اور بحرالکاہکل کے خطے کے ممالک کی بحری مشقیں: امن کے قیام کے لیے اشتراک

امریکہ دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی سمندری فوجی مشق کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس میں 26 ممالک اور اُن کے 47 بحری جہاز اور 25,000 سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔

“رِم آف دا پیسیفک ایکسرسائز” کہلانے والی 24 دنوں پر پھیلی یہ مشق جزائر ہوائی پر اور اس کے گردونواح کے علاقے میں کی جائے گی۔

مخففاً “رِم پیک” کہلانے والی اس مشق میں ویت نام، برازیل، سری لنکا اور اسرائیل پہلی مرتبہ شریک ہو رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ شریک ہونے والے دیگر ممالک میں نیوزی لینڈ سمندری جنگ کے کمانڈر اور چلی، جہاز رانی کے شعبے سے متعلق مشترکہ بحری دستوں کے کمانڈدر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس کارل وِنسن بھی اس مشق میں حصہ لے گا۔

اس سال کی بحری مشق میں آسٹریلیا، برازیل، برونائی، کینیڈا، چلی، کولمبیا، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اسرائیل، جاپان، ملائیشیا، میکسیکو، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، پیرو، جنوبی کوریا، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، ٹونگا، برطانیہ، امریکہ اور ویت نام کے فوجی دستے شرکت کریں گے۔