بحرہند و بحرالکاہل کے دس ممالک کی سمندری قزاقی کے خلاف فوجی مشقوں میں امریکہ کی شمولیت

Soldiers with mock weapons on a boat (U.S. Navy/Mass Communication Specialist 2nd Class Christopher A. Veloicaza)
سی کیٹ 2019 کے نام سے کی جانے والی بحری مشقوں کے دوان سنگاپور، تھائی لینڈ، ملائشیا اور انڈونیشیا کے فوجی جوان۔ (U.S. Navy/Mass Communication Specialist 2nd Class Christopher A. Veloicaza)

اس ماہ سمندری قزاقی اور سمگلنگ کے خاتمے کی خاطر کی جانے والی جنوب مشرقی ایشیا کی تعاون اور تربیت [ایس ای اے سی اے ٹی یا سی کیٹ] کی اٹھارویں مشقوں کے لیے بحرہند و بحرالکاہل کے خطے کے ممالک اکٹھے ہوئے۔

اس سال اس مشق میں 14 بحری جہاز اور 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد اہلکار شامل ہیں۔ اس مشق میں سمندر میں جہازوں کے تعاقب، انہیں روکنے، اُن پر جانے، اور اُن کی تلاشی لینے کے لیے حقیقی صورت حال کو استعمال کرتے ہیں۔

امریکی بحریہ کے ریئر ایڈمرل جوئی ٹنچ نے بتایا، “اس سال اپنی مشکلات اور بہترین طریقوں کے بارے میں  دوسروں  کو بتانے کے لیے شراکت کار ممالک سب سے زیادہ تعداد میں شریک ہوئے۔ صورت حال کو بھانپنے، دوسروں کو اپنے تجربات میں شامل کرنے اور جوابی کاروائی کرنے کے لیے سمندر میں اکٹھے مل کر کام کرنے سے بہتر کوئی دوسری جگہ ہو ہی نہیں سکتی۔”

اس سال سی کیٹ میں بنگلہ دیش، برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، امریکہ اور ویت نام حصہ لے رہے ہیں۔

Soldiers practicing carrying a man (U.S. Navy/Mass Communication Specialist 2nd Class Christopher A. Veloicaza)
فلپائن کے شہر منیلا میں واقع فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ہیڈ کوارٹر میں سی کیٹ مشق کے دوران امریکی، تھائی، اور انڈونیشیائی افواج کے جوان۔ (U.S. Navy/Mass Communication Specialist 2nd Class Christopher A. Veloicaza)

سمدنری اور ساحلی حفاظت اور نفاذ قانون کی تربیت کے علاوہ اس مشق میں بحرہند و بحرالکاہل کے علاقے کے ممالک کی سکیورٹی فورسز کو نئے خیلات کے تبادلوں  اور خطے میں اپنے ہمسایوں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

سابقہ وزیر دفاع پیٹرک شینے ہن نے جون میں کہا کہ امریکہ “ایک ایسے قسم کے آزاد اور کھلے  بحرہند و بحرالکاہل کی سربلندی کا مستقل عزم کیے ہوئے ہے جس میں چھوٹے بڑے تمام ممالک محفوظ اور خود مختار ہوں۔ امریکہ بحرالکاہل کا ایک  ملک ہے۔ ہم اپنے بحرہند و بحرالکاہل کے ہمسایوں کے ساتھ مشترکہ تاریخ، ثقافت، تجارت، اور اقدار کے کبھی نہ ٹوٹنے والے بندھنوں سے بندھے ہوئے ہیں۔”

ٹوئٹر کی عبارت

بحرہند و بحرالکاہل کی امریکی کمانڈ:

میری ٹائم ہیڈ کوارٹر کے پولیس افسران، بحرالکاہل کے بحری بیڑے کے جوان، بحرالکاہل کے میرین فوجی، اور  تھائی لینڈ کی شاہی بحریہ کے جوان سی کیٹ 2019 کے نام سے کی جانے والی مشقوں کے دوران دشمن کو زیر کرنے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ مشق بحرہند و بحرالکاہل کی اقوام کے مابین ایک کثیر الملکی مشق ہے اور آزاد اور کھلے بحرہند و بحرالکاہل میں شراکت کاریوں کی مضبوطی کو یقینی بناتی ہے۔