کیا آپ کی صنف آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرتی ہے؟ بعض جگہوں پر لڑکی کی حیثیت سے پیدا ہونے کی وجہ سے ناخواندگی، ناقص غذا، صحت کی محدود سہولتیں، چاہے وہ ماں بننے کے لیے تیار ہو نہ ہو مگر 15 سال سے قبل شادی اور اُس کے بعد جلد ہی حاملہ ہونا ہی اس کا مقدر ٹھہرتا ہے۔
11 اکتوبر لڑکیوں کا عالمی دن ہے ۔ اس دن کے منانے کا مقصد لڑکیوں کی سکول جاری رکھنے اور بہتر زندگیاں گزارنے میں مدد کرنا ہے۔

11 اکتوبر کو آپ اُن عدم توازنوں کو دور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جن کا لڑکیوں کو سامنا ہے۔ اسی طرح آپ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کی تعلیم مکمل کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں تا کہ وہ بہتر زندگیاں گزار سکیں۔ اس ضمن میں لڑکیوں کے اعلان پر دستخط یا “یوتھ ایڈووکیسی گروپ” یعنی نوجوانوں کے حمایتی گروپ کی ٹُول کِٹ کی مدد سے لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کریں۔