دنیا بھر کے رہنما شمالی کوریا کے میزائلوں اور جوہری ہتھیاروں کے ایک حالیہ ترین تجربے کی مذمت کر رہے ہیں۔

اس سال شمالی کوریا کے کم جونگ ان کی حکومت نے 24 میزائل داغے ہیں۔ یہ کاروائیاں اشتعال انگیزی سے کہیں زیادہ بڑھکر ہیں اور اِن سے انسانوں اور ممالک کو خطرہ ہے۔
شمالی کوریا کے 28 نومبر کے میزائل کے تجربے کے بعد وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہا، “شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں اور انہیں چلانے کے ذرائع کے حصول کی متواتر کوشش ہر حال میں بند ہونا چاہیے۔”

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کی طاقت بھی بڑھا دی ہے۔ شمالی کوریا نے 2006ء میں جب پہلے جوہری ہتھیار کا تجربہ کیا تھا تو اس کی طاقت ایک کلوٹن سے کم تھی۔ کلوٹن دھماکے کی طاقت کی اکائی ہے جو ٹی این ٹی کے 1,000 ٹن کے برابر ہوتا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا 3 ستمبر کا تجربہ 100 کلوٹن سے زائد طاقت کا تھا۔
اِن اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی برادری نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو ایک ایسی “بدمعاش قوم” کہا ہے جس کے الفاظ اور کاروائیاں بہت “مخاصمانہ اور خطرناک” ہیں۔ دیکھیے باقی دنیا شمالی کوریا کے میزائلوں کے داغنے اور جوہری ہتھیاروں کے تجربے کو کن الفاظ میں بیان کرتی ہے۔
