بیجنگ کی فوجی جارحیت [ویڈیو]

امریکہ آزاد اور کھلے بحرہند و بحرالکاہل کے خطے کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے مگر بیجنگ دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور اپنی فوجی جارحیت کے ذریعے  پرتشدد تصادم کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی پورے بحرہند و بحرالکاہل میں اور اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف خطرناک اور دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

سی سی پی بحیرہ جنوبی چین میں فوجی اڈوں سے لے کر ہمالیہ میں بھارت کی سرحد کی مہلک لڑائی تک، دنیا کو خطرے سے دوچار کیے ہوئے ہے۔

یہ ویڈیو دیکھیے اور دنیا بھر میں بیجنگ کی خطرناک سرگرمیوں کے بارے میں مزید جانیے۔