مذہبی آزادی ایک عالمگیر انسانی حق ہے۔ امریکہ نے اس کا دفاع اور اس کی حمایت کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔
دنیا کے بہت سے ممالک میں لوگوں کو ان کے مذہبی عقائد کی بنا پر اذیتیں دی جاتی ہیں اور انہیں قید میں ڈالا جاتا ہے۔ اسی لیے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق دفتر خارجہ کی رپورٹ اس قدرزیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
یہ سالانہ رپورٹ قریباً 200 ممالک اور علاقوں میں مذہبی آزادی کی صورتحال کے جامع جائزے پیش کرتی ہے۔ یہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں اور اس کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی کے لیے حکومتی اور سماجی سطح پر کیے جانے والے مثبت اقدامات کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ یہ رپورٹ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکہ کی خارجہ پالیسی کے اہم فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتی ہے۔
گزشتہ برسوں کی رپورٹس دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ہر رپورٹ گزرے سالوں میں یکم جنوری سے 31 دسمبر تک ہر ملک میں مذہبی آزادی کی صورتحال کے بارے میں مخصوص اطلاعات مہیا کرتی ہے۔ 2021 کی صورتحال پر رپورٹ 2 جون، 2022 کو جاری کی جائے گی اور اِسی ویب سائٹ پر دستیاب ہو گی۔
امریکہ میں مذہبی تقریبات اور ثقافت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے دفتر خارجہ کی اشاعت عقیدہ + آزادی: امریکہ میں مذہب (پی ڈی ایف، 20.3 ایم بی) دیکھیے۔