
دیواروں پر تصویریں بنانے والے ارجنٹینا کے ایک معروف آرٹسٹ نے ارجنٹینا میں پالاسیو بوش میں واقع امریکی سفیر کی رہائش گاہ میں ٹینس کے دو عظیم کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سفیر مارک آر سٹینلے اور محکمہ خارجہ کی تنوع اور شمولیت کی چیف آفیسر، سفیر جینا ابرکرومبی-ونسٹنلے نے آرٹسٹ مارٹن رون کی دیوار پر بنائی ہوئیں نئی تصویروں کی نقاب کشائی کی۔ اِن تصویروں میں گیبریلا سباتینی اور سرینا ولیمز کو ٹینس کورٹ پر کھیلتے دکھایا گیا ہے۔
ابرکرومبی-ونسٹنلے نے ارجنٹینا اور چلی کے اپنے حالیہ دورے کے حوالے سے اس تقریب میں شرکت کی۔
سٹینلے اور اُن کی اہلیہ وینڈی سٹینلے نے جو بذات خود ٹینس کی بڑی شوقین کھلاڑی ہیں دیوار پر بنائی گئی اِن تصویروں کی رونمائی کی۔
مارٹن رون دنیا بھر میں عظیم جہتوں کی حامل دیواری تصویریں بنانے، اِن میں متحرک رنگوں کو شامل کرنے اور باریک بینی سے کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اس تقریب میں شریک گیبریلا سباتینی نے بھی شرکت کی۔ وہ بیونس آئرس کی رہنے والی ہیں اور اُن کا شمار اپنی نسل کی معروف خواتین ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 41 ٹائٹل جیتے جن میں 1988 میں ومبلڈن میں خواتین کا ڈبلز ٹائٹل اور اسی سال جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں اولمپک سنگلز کا چاندی کا تمغہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے 1990 میں یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیتا۔ 2006 میں انہیں انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ 2018 میں ٹینس میگزین نے انہیں گزشتہ 50 سالوں کی عظیم ترین خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا۔
سرینا ولیمز کے پاس سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز پر مشتمل سب سے زیادہ مل کر کھیلے جانے والے بڑے ٹائٹل ہیں جن کی کل تعداد 39 ہے۔ خواتین کے ڈبلز کے لیے ان کے 14 بڑے ٹائٹل سب ان کی بہن وینس کے پاس تھے۔ پیشہ ورانہ ٹینس میں طاقت اور کھلاڑی پن کے ایک نئے دور کے آغاز کا سہرا ولیمز بہنوں کے سر باندھا جاتا ہے۔
ارجنٹینا کے ٹینس کے کھلاڑی ڈیاگو شوارٹزمین مردوں کے اکیلے کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں 8ویں نمبر ہیں۔ دیواری تصویروں میں اُن کی تصویر بھی شامل ہے۔ نئی تصویروں والی دیوار کے سامنے والی دیوار پر رون کی 2016 میں ٹینس کے مشہور کھلاڑیوں آندرے اگاسی اور خوان مارٹن ڈیل پوٹرو کی تصویریں ہیں۔ نئی دیوار پر بنائی جانے والی تصویروں کی نقاب کشائی کی تقریب میں شوارٹزمین اور ڈیل پوٹرو نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب میں آنے والے ٹینس کے نامور کھلاڑیوں نے 30 طلباء کو ٹینس کے کھیل سے متعلق گُر کی باتیں بتائیں۔ اِن طلباء کا تعلق کم آمدنی والی بستیوں کے بچوں کی مدد کرنے والی ایک غیر منفعت بخش تنظیم ‘مائی پرائمر پولوتیو’ سے تھا۔ یہ تنظیم بچوں کو اُن کے محلوں میں ٹینس کورٹ تعمیر کرکے، ٹینس کے اسباق پڑھا کر اور مشق کرنے اور سیکھنے کے مواقع فراہم کر کے ٹینس کھیلنا سکھاتی ہے۔
سٹینلے نے کہا کہ “یہ دیوار امریکہ اور ارجنٹینا کے درمیان پائیدار دوستی کی علامت کا کام کرتی ہے اور نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت کی ایک واضح مثال ہے تاکہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ وہ بڑی ہو کر کھیلوں کی ایسی مضبوط شخصیات بن سکتی ہیں جو پوری دنیا میں تبدیلی لا رہی ہیں۔”