تو کیا آپ ٹی وی رپورٹر بننا چاہتے ہیں … [وڈیو]

اگر آپ اس لیے نشریاتی صحافی بننا چاہتے ہیں کہ آپ ٹیلی ویژن پر آ سکیں تو آپ کے لیے ایک نصیحت ہے: “رک جائیے!” یہ الفاظ ایوارڈ یافتہ نیوز اینکر رچرڈ لوئی کے ہیں جن کے خیال میں آپ کے لیے بہتر ہوگا کہ کیمرے کے سامنے آنے سے پہلے دیگر چیزوں پر توجہ مرکوز کریں۔

کیا آپ میں صحافی بننے کی خصوصیات ہیں؟ 3 مئی کو آزادیِ پریس کے عالمی دن سے قبل، این بی سی اور ایم ایس این بی سی کے لوئی سے کچھ گُر سیکھیے۔