کھلونے جمع کرنے کی مہم میں ایک امریکی میرین فوجی ایک سٹور کے سامنے کھلونے چھوڑ رہا ہے۔ (© Sandy Huffaker/AP Images)
ایک میرین فوجی نومبر میں کیلی فورنیا کے شہر وِزٹا میں بچوں کے لیے کھلونوں کی مہم میں کھلونوں کا عطیہ لے کر آیا ہے۔ (© Sandy Huffaker/AP Images)

ہر سال سردیوں میں آنے والے تہواروں کے دوران امریکی ضرورت مندوں کو اپنا وقت، ذہانت، اور عطیات دیتے ہیں۔

سال کے اِن ایام کے دوران جس انداز سے امریکہ میں لوگ عطیات دیتے ہیں میں سے چند ایک کی جھلکیاں ذیل میں پیش کی جا رہی ہیں:


اشیائے خورد جمع کرنے کی ایک مہم کے دوران مرد اور عورتیں لوگوں کو دیئے جانے والی اشیا علیحدہ علیحدہ کر رہے ہیں۔ (© Wilfredo Lee/AP Images)
(© Wilfredo Lee/AP Images)

ہر سال امریکہ کی لاطینی چیمبر آف کامرس ‘کرسمس باسکٹ فوڈ مہم’ کا اہتمام کرتی ہے۔ 2016ء کی اس مہم کا ایک منظر اوپر دکھایا گیا ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت 3,000 سے زائد ضرورت مند خاندانوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔


ایک آدمی سالویشن آرمی کی سرخ رنگ کی کیتلی میں چندہ ڈال رہا ہے۔ (© Justin Sullivan/Getty Images)
(© Justin Sullivan/Getty Images)

سان فرانسسکو میں سالویشن آرمی کا ایک رضاکار دسمبر میں غیرمنفعتی تنظیم ‘ریڈ کیٹل کمپین’ کے لیے چندہ جمع کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ یہ تنظیم بےگھر اور بھوکے افراد کو رہائشی سہولتیں، کھانا اور دیگر قسم کی مدد فراہم کرتی ہے۔


ہیبیٹٹ فار ہیومینٹی کے ایک تعمیراتی پراجیکٹ پر کام کرنے والے لوگ۔ (© Mark Humphrey/AP Images)
(© Mark Humphrey/AP Images)

اوپر تصویر میں ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں اکتوبر میں کام کرنے والے رضاکاروں کی طرح، پورے ملک میں پھیلے ‘ہیبیٹٹ فار ہیومینٹی’ کے رضاکار سارا سال گھر تعمیر کرنے میں مدد کرتے رہتے ہیں۔


کپڑوں کے سٹور میں ایک آدمی ایک بچے کو کپڑوں کے انتخاب میں مدد کر رہا ہے۔ (© Andrew Weber/AP Images)
(© Andrew Weber/AP Images)

ڈیوڈ منٹگمری امریکی فٹ بال کی ٹیم، شکاگو بیئر کے کھلاڑی ہیں۔ وہ دسمبر کے مہینے میں ‘انر سٹی بوائز اینڈ گرلز کلب’ کے بچوں کو ایک مقامی ‘مال’ میں تحائف منتخب کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جے سی پینی کمپنی کا سٹور بچوں کے لیے تحائف خریدنے کے لیے ‘گفٹ کارڈ’ دیتا ہے۔