اینٹونی بلنکن تقریر کرتے ہوئے اپنے ہاتھ بھینچ رہے ہیں۔ (© Santiago Arcos/AP Images)
20 اکتوبر کو ایکواڈور کے شہر کوئیٹو میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ملکوں پر زور دیا کہ وہ مل کر کام کریں تاکہ جمہوریتیں ہر ایک کے لیے مثبت نتائج پیدا کر سکیں۔ (© Santiago Arcos/AP Images)

وزیر خارجہ انیٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ جمہوری حکومتوں کے امریکی براعظموں کے عوام کی بہتری کے لیے عملی کام کرنے کو یقینی بنانے پر کام کر رہا ہے۔

کوئیٹو ایکواڈور میں 20 اکتوبر کو ایک اہم تقریر میں بلنکن نے جمہوریت کو فوری مسائل سے نمٹنے کے لیے عوام کو با اختیار بنانے کو بہترین طریقہ قرار دینے کا دفاع کیا۔

بلنکن نے کہا کہ متوسط طبقے کو وسعت دے کر اور غربت میں رہنے والوں کی تعداد نصف کرکے جمہوری حکومتیں لاطینی امریکہ میں بے مثال امن اور خوشحالی لے کر آئی ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس کے باوجود بہت سے لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اُن کی حکومتیں کافی کام نہیں کر رہیں۔

بلنکن نے کہا، ” ہماری جمہوریتوں کی ہم جو وعدے کرتے ہیں اور ہم جو عملی کام کرتے ہیں اُن کے درمیان پائے جانے والے فرق کو دور کرنے کی صلاحیتوں کا زیادہ تر انحصار اس پر ہے کہ ہم مل کر اس کو بہتر بنانے کے لیے کیا کرتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ امریکہ اسی لیے لاطینی امریکہ میں بدعنوانی کو ختم کرنے، لوگوں کو محفوظ رکھنے، اور عدم مساوات اور امتیازی سلوک جیسے مستقل معاشی اور اور سماجی چیلنجوں سے نمٹنے پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے ایکواڈور کے پریس، شہریوں اور سرگرم کارکنوں کی تعریف کی جنہوں نے ایک دہائی قبل ایک منتخب شدہ لیڈر کو آزاد عدالتی نظام جیسے جمہوری اداروں کو کمزور کرنے سے روکنے میں مدد کی۔

بدعنوانی کے خاتمے کے لیے شراکت داری

بلنکن نے کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام میں حکومت پر اعتماد کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

امریکہ بدعنوانی کو بے نقاب کرنے اور اس کا ارتکاب کرنے والوں پر مقدمات چلانے کے لیے شراکت دار حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ بدعنوانی ہر سال عالمی اقتصادی پیداوار کو پانچ فیصد کم کر دیتی ہے۔ امریکہ تحقیقاتی صحافت جیسے شہری وسائل کو بھی مضبوط بنا رہا ہے۔

بلنکن نے کہا، “یہ وسائل ہماری سرحدوں سے آگے تک بدعنوانی کی اس قیمت میں اضافہ کرنے میں مدد کریں گے جو بدعنوان لوگوں کو چکانا پڑے گی۔ کوئی بھی ملک تنہا، حتیٰ کہ دوسری حکومتوں کی مدد سے بھی مؤثر طریقے سے بدعنوانی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہمیں ہر جگہ اور ہر شعبے میں انسداد بدعنوانی کے لیے مضبوط شراکت داروں کی ضرورت ہوتی ہے۔”

لوگوں کو محفوظ رکھنا

 بلنکن نے یہ بھی کہا کہ امریکہ سکیورٹی فورسز کی فنڈنگ کرنے کی بجائے کمیونٹیوں میں سرمایہ کاری کرکے نصف کرے میں مجرمانہ سرگرمیوں کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی کوششوں میں “ہم نے قتل و غارت اور منشیات کی سمگلنگ جیسے منظم جرائم کی علامات کو حل کرنے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جبکہ بنیادی وجوہات پر بہت کم توجہ دی۔ ہم اس عدم توازن کو دور کرنے پر کام کر رہے ہیں۔”

امریکہ کمیونٹیوں میں تشدد کی روک تھام میں مد کرنے کے ساتھ ساتھ  قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے استغاثہ کے وکیلوں اور ججوں کو بھی تربیت  دے رہا ہے۔

مواقعوں میں اضافہ

امریکی براعظموں میں امریکہ نئے اقتصادی مواقعے بھی لے کر آ رکےہا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ امریکہ 2020 سے لے کر اب تک لاطینی امریکہ کے اور کیریبین ممالک میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ بین الاقوامی ترقیاتی مالیات کی کارپوریشن کے ذریعے کی جانے والی اس فنڈنگ نے نجی شعبے کو اربوں ڈالر مزید سرمایہ کاری کی ترغیب دی ہے۔

اس مالی مدد کے تحت اُن پراجیکٹوں کو فروغ دیا جاتا ہے جو مقامی کمیونٹیوں کو قرض میں جکڑنے کی بجائے اُن کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں۔ اِن پراجیکٹوں میں محنت کشوں کے حقوق اور ماحولیاتی قوانین کا احترام بھی کیا جاتا ہے۔

بلنکن نے کہا، “جب ہم اپنی جمہوریتوں میں حقیقی چیلنج دیکھتے ہیں تو ہمیں ان سے نمٹنے کے بہترین طریقے کے بارے میں بھی کوئی شک نہیں ہوتا۔ مسائل کو کھلے بندوں سامنے رکھنا اور اُن لوگوں کے ساتھ  اکٹھے مل کر کام کرنا ہی انہیں حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے جن کے ساتھ آپ ہمیشہ متفق نہیں ہوتے۔ انہیں حل کرنا کا یہی [درست] طریقہ ہے۔”