
تاجر بننے والا ایک امریکی ڈاکٹر جنوبی افریقہ میں ویکسین کا ایک نیا پلانٹ لگا رہا ہے۔ اس پلانٹ میں پہلی مرتبہ کووڈ-19 کی ویکسینیں مکمل طور پر افریقہ میں تیار کی جائیں گیں۔
جنوبی افریقہ سے ترک وطن کرکے امریکہ آنے والے، ڈاکٹر پیٹرک سون-شیونگ نے 19 جنوری کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں نینٹ ایس اے کے نام سے ایک پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی۔ اس پلانٹ میں 2025 تک کووڈ۔19 ویکسین کی ایک ارب خوراکیں سالانہ تیار کی جائیں گیں۔ رائٹرز کے مطابق، اس پلانٹ میں تپ دق اور ایچ آئی وی/ایڈز سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات بھی تیار کی جائیں گیں۔
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اس پلانٹ کو “صحت، ترقی اور خوشحالی کی جانب افریقہ کی ترقی کا ایک سنگ میل قرار دیا۔” انہوں نے کہا کہ دیگر کوششوں کے ساتھ مل کر یہ پلانٹ “افریقہ کو صحت کی سائنس کے ایک نئے دور میں آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔”
افریقہ کے بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے مراکز کے مطابق، صرف 10% افریقیوں کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی طرح کچھ افریقی ممالک میں یہ شرح 1% سے بھی کم ہے۔

امریکی حکومت اور بین الاقوامی شراکت داروں نے 110 سے زائد ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں کسی سیاسی شرط کے بغیر مفت فراہم کی ہیں۔
وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے 26 جنوری کو اعلان کیا کہ امریکہ دنیا کو کووڈ-19 کی 400 ملین خوراکیں فراہم کر چکا ہے۔ اس تعداد میں افریقہ کے زیریں صحارا کے ممالک کو فراہم کی جانے والی 110 ملین سے زیادہ خوراکیں بھی شامل ہیں۔
کووڈ-19 ویکسین کی اِن کھیپوں کا شمار ویکسینوں کی اُن 1.2 ارب خوراکوں میں ہوتا ہے جن کا صدر بائیڈن نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو عطیہ کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔
We have reached another milestone – sharing 400 million safe and effective COVID-19 vaccine doses – in our global efforts to counter the pandemic. We remain committed in our leadership to help end this pandemic and to build back better.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) January 26, 2022
افریقہ میں کووڈ-19 کی ویکسیوں کی تیاری بڑھانے کے لیے امریکی حکومت یا نجی شعبے کی طرف سے اٹھائے گئے دیگر اقدامات میں منرجہ ذیل اقدامات بھی شامل ہیں:
- امریکی دوا ساز کمپنی ماڈرنا کا افریقہ میں کووڈ-19 کی میسنجر [ایم آر این اے] کی سالانہ 500 ملین خوراکیں تیار کرنے کے لیے ایک فیکٹری لگانے کا منصوبہ۔
- جنوبی افریقی کمپنی ایسپن فارما کیئر ہولڈنگز لمیٹڈ کو امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین تیار کرنے کے قابل بنانے کے لیے، امریکی حکومت کی فرانس اور جرمنی کے ساتھ 669 ملین ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری۔
- سینی گال میں ویکسین کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے امریکہ اور افریقی اور یورپی شراکت دار “انسٹی ٹیوٹ پاسٹیور دو ڈاکار” کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
- امریکی کمپنی فائزر نے 2022 کے اوائل میں کووڈ-19 کی ایم آر این اے ویکسینیں بنانے کے لیے جنوبی افریقہ کی کمپنی، بائیو ویک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
کینسر کے علاج کی دوا ایجاد کرنے والے ٹرانسپلانٹ سرجن سون-شیونگ نے کہا کہ نینٹ ایس اے پلانٹ اس سال کے آخر میں ویکسین تیار کرنا شروع کر دے گا۔ انہوں نے اس پلانٹ کے لیے ہنر مند افرادی قوت کو یقینی بنانے کے لیے 6.5 ملین ڈالر کے سکالرشپ فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ یہ افریقہ میں پہلا ایسا پلانٹ ہو گا جو کووڈ-19 کی ویکسینیں شروع سے لے کر آخر تک تیار کرے گا۔
سون-شیونگ نے کہا، “اب ہمارے پاس اکیسویں صدی کی دوا تیار کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے انسانی سرمائے کو استعمال کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔