Secretary Of State Mike Pompeo stands at a lecturn at a press conference (© Alex Wong/Getty Images)
وزیرخارجہ مائیک پومپیو۔ (© Alex Wong/Getty Images)

وزیر خارجہ مائیک پومپیو شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی منزل کی جانب پیش رفت ہوتی ہوئی دیکھ  رہے ہیں۔ امریکہ اور دنیا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا یہ عمل، حتمی اور قابل تصدیق ہوگا۔

فارن افئیرز” رسالے میں پومپیو لکھتے ہیں، ” جارج ایچ ڈبلیو بش کی انتظامیہ کے زمانے سے واشنگٹن کی بہترین کاوشوں کے باوجود، پیانگ یانگ اسلحہ کم کرنے کے سمجھوتوں کی عہد شکنیوں کے ذریعے امریکی پالیسی سازوں کو چکمہ دیتا رہا ہے۔” وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ سرکش حکومتوں کا سامنا کرنے کی صدر ٹرمپ کی سوچ سے وہ کچھ حاصل کرنے کا موقع پیدا ہوا ہے جو سابقہ [امریکی] انتظامیاں حاصل نہیں کر سکیں۔

پومپیو کہتے ہیں، “شمالی کوریا کے خلاف امریکی قیادت میں چلائی جانے والی کثیر المملکتی دباؤ کی  جارحانہ مہم اور صدر کے امریکہ کے اپنے انتہائی اہم مفادات کا ضرورت کی صورت میں بزور طاقت دفاع کرنے کے واضح اور دوٹوک بیانات کی وجہ سے وہ حالات پیدا ہوئے جن کی بدولت صدر ٹرمپ اور چیئرمین کم جونگ ان کی سربراہی ملاقات وقوع پذیر ہوئی۔”

غیر مبہم یقین

وہ کہتے ہیں، “یہی وہ موقع تھا جب چیئرمین کم نے شمالی کوریا کو حتمی اور قابل تصدیق طریقے سے جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا وعدہ کیا۔ گو کہ شمالی کوریا اسی قسم کے وعدے ماضی میں بھی کرتا رہا ہے  مگر ماضی کے وعدوں کے برعکس ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ایک لیڈر نے دوسرے لیڈر کے روبرو بیٹھ کر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا ذاتی وعدہ کیا۔”

پومپیو مزید لکھتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں صدر ٹرمپ کی سوچ نے قومی سلامتی کے ایک ایسے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا ایک موقع پیدا کر دیا ہے جو ایک طویل مدت سے پالیسی سازوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے۔”

دوسری سربراہی کانفرنس کی منصوبہ بندی اب ہو چکی ہے۔