وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یہ یقینی بنانے کے لیے ایک نئی امریکی حکمت عملی کا خاکہ بیان کیا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ بنانے کا کبھی بھی کوئی راستہ نہ بچے۔ انہوں نے کہا، “آج نہیں، کبھی نہیں۔” اس حکمت عملی میں خطے میں ایرانی حکومت کی عدم استحکام کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا، دہشت گردی کی مالی مدد کو روکنا اور ایران کے میزائلوں اور اُن دیگر جدید ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے نمٹنا شامل ہے جن سے امن اور استحکام کو خطرات درپیش ہیں۔
صدر ٹرمپ نے 8 مئی کو ایران کے جوہری سمجھوتے میں امریکی شمولیت کو ختم کرکے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں تھیں کیونکہ یہ سمجھوتہ نہ تو ایران کی جوہری خواہشات کو مکمل طور پر روکتا ہے اور نہ ہی اس کی دیگر مخالفانہ سرگرمیوں کو ختم کرتا ہے۔
وزیرخارجہ پومپیو کی 21 مئی کو ہیریٹیج فاؤنڈیشن میں کی جانے والی تقریر سے لیے گئے اِن بیانات میں دوسرے لوگوں کو بھی شامل کیجیے۔