امریکہ کے قومی پارک جڑواں پارکوں کے ایک پروگرام کے ذریعے دنیا بھر میں اسی قسم کے پارکوں کے ساتھ ماحولیاتی نگرانی کے ایک مشترکہ مشن میں شامل ہوتے ہیں۔
اس پروگرام کے شرکا امریکہ کے ساتھ ایک پانچ سالہ سمجھوتہ کرتے ہیں جس کی نگرانی امریکی محکمہ خارجہ کے بین الاقوامی امور کا دفتر کرتا ہے۔ اس سمجھوتے کے تحت امریکہ اور متعلقہ ملک کے پارک رینجر اہم پارکوں، مقامات اور یادگاروں کی محفوظگی کے نکات اور مختلف کام کرنے کے بہترین طریقوں کا آپس میں تبادلہ کر سکتے ہیں۔
تین درجن سے زائد جڑواں پارکوں کی شراکت داریاں 32 ممالک میں واقع پارکوں کو امریکی پارکوں کے ساتھ جوڑتی ہیں۔
ذیل میں جڑواں پارکوں کی پانچ وہ شراکت داریاں ہیں جو زمین اور اہم ثقافتی مقامات کا تحفظ کرنے کے مشترکہ مقاصد کے ذریعے آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

21 مارچ کو امریکہ اور آئرلینڈ کی حکومتوں نے ایک مشترکہ سمجھوتے پر دستخط کیے جس کے تحت ریاست مونٹانا میں واقع گلیشیئر نیشنل پارک اور آئرلینڈ کی کیری کاؤنٹی میں واقع کلارنی نیشنل پارک، جڑواں پارک قرار پائے۔ ایک آئرش افسانے کے مطابق راس قلعہ تعمیر کرنے والا، اوڈونا ہیو مور جھیل کی تہہ میں لیٹا ہوا ہے اور وہ ہر سات سال بعد ایک گھوڑے پر سوار ہو کر جھیل کا چکر لگانے کے لیے اٹھ بیٹھتا ہے۔ گو کہ گلیشیئر نیشنل پارک کے حوالے سے تو ایسا کوئی افسانہ مشہور نہیں، مگر یہ پارک 404,000 ہیکٹر اور گلیشیئروں سے بہہ کر آنے والے پانی سے بننے والی 130 جھیلوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔

اوہاوو، ہوائی میں واقع “بحرالکاہل میں دوسری عالمی جنگ کے دوران بہادری کی یادگار” کا حصہ، یو ایس ایس ایریزونا میموریل اور سڈنی میں آسٹریلیا کا نیشنل میری ٹائم میوزیم، دونوں اپنے اپنے ممالک کی بحری مہموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ امریکی حکومت آسڑیلین میوزیم کے اندر ایک گیلری کی سرپرستی بھی کرتی ہے۔

فلوریڈا کا ایورگلیڈز نیشل پارک (دلدلوں کا پارک) اور برازیل کا پونتانال پارک، دونوں ہی دلدلی زمینوں کی محفوظگی کے علاقے ہیں۔ موخرالذکر برازیل کے پونتانال خطے میں واقع ہے جس کا شمار دنیا میں تازہ پانی کے سب سے بڑے دلدلی ماحولیاتی نظاموں میں ہوتا ہے۔ ایورگلیڈز نیشنل پارک فلوریڈا کی شروع کی استوائی دلدلی زمینوں کے 20 فیصد کا تحفظ کرتا ہے اور امریکہ کا سب سے بڑا استوائی علاقہ ہے۔

کنٹکی کے بڑی غاروں والے قومی پارک کی گوانگشی صوبے میں واقع جنوبی چین کے کاریز کے عالمی میراث کے علاقے کے ساتھ شراکت داری ہے۔ جنوبی چین کا کاریز کا عالمی میراث کا علاقہ 97,125 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں زمین کی خاص قسم کی کاریز شکلیں موجود ہیں جو چٹانوں کی بتدریج ٹوٹ پھوٹ سے تشکیل پانے والے زیرزمین پانی کی نکاسی کے نظاموں پر مشتمل ہیں۔ اسی طرح بڑی غار انسانی علم میں آنے والا دنیا میں غار کا سب سے لمبا نظام ہے اور یہ پودوں اور جانوروں کی متنوع حیات سے مالا مال ہے۔

ریاست واشنگٹن کا روز ویلٹ کا قومی تفریحی علاقہ اور جنوبی افریقہ کے کوا زلو نٹال کا تحفظ کا حامل سپوائنکوپ نیچر ریزرو علاقہ آپس میں جڑواں علاقے ہیں۔ متنوع حیاتی مسکنوں والا سپوائنکوپ ریزرو 4,400 ہیکڑ پر مشتمل ہے جبکہ روز ویلٹ جھیل پن بجلی کی ایک تاریخ پلانٹ، گرینڈ کولوئی ڈیم سے ملی ہوئی ہے۔