امریکہ انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کے قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔

30 جون کو صدر ٹرمپ نے کہا، “خلا میں ہمارا سفر نہ صرف ہمیں مزید طاقتور اور خوشحال بنائے گا بلکہ ہمیں عظیم الشان امیدوں پر متحد کرے گا اور ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب تر لے آئے گا۔”

صدر نے یہ بات قومی خلائی کونسل کو متحرک کرنے کے حکمنامے پر دستخط کرنے کے بعد کہی۔ یہ کونسل خلابازوں کی مریخ تک رہنمائی میں ممکنہ مدد کرنے والا ایک مشاورتی پینل ہے۔

نائب صدر مائیک پینس نے حکومتی خلائی ادارے ناسا سے وابستہ حکومتی توقعات بیان کرتے ہوئے کہا، “ہمارا ملک چاند پر واپس جائے گا اور امریکی مریخ پر قدم رکھیں گے۔”

آئیے یہ دیکھتے ہیں کہ آپ مریخ کے بارے میں حقیقی طور پر کتنا کچھ جانتے ہیں؟

سوالات و جوابات کے اِس مختصر سے سلسلے سے اپنی ذہانت کا امتحان لیجیے، (ناسا میں ٹکنالوجی کے سابق نائب سربراہِ اعلٰی، جِم ایڈمز جوابات میں آپ کی مدد کر رہے ہیں):