ایک وقت ایسا تھا جب آپ کو کھانوں کے ٹرک صرف تعمیراتی مقامات پر ملتے تھے اور اُن سے جن بہترین چیزوں کا آپ کو ملنے کا امکان ہوتا تھا وہ کاغذ میں لپٹا ہوا ایک دن پرانا سینڈ وچ اور چِپس کا ایک پیکٹ ہوتا تھا۔ لیکن حالیہ برسوں میں امریکی شہروں میں لذیز کھانوں کے ٹرکوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔
موبائل فونوں اور سوشل میڈیا نے چلتے پھرتے باورچیوں کے لیے یہ بتانا آسان کردیا ہے کہ وہ کب، کس وقت اور کہاں موجود ہوں گے۔
امریکہ بھر کے شہروں میں ٹرکوں پر اسلامی قوانین کے مطابق تیار کردہ حلال کھانوں کی پیشکش، ایک مانوس منظر بن چکی ہے۔ “ہم ایک دن میں لگ بھگ ایک سو گاہکوں کو بھگتاتے ہیں،” یہ بات محمد پرویز نے بتائی جو (اوپر دکھائے گئے) حلال گرِل ٹرک کے مالک ہیں۔ حلال گرِل اندرونِ شہر واشنگٹن میں ہر جگہ دوپہر کا کھانا بیچتے ہیں۔ پرویز نے کہا، ” ہمارے پاس اب تین ٹرک ہیں۔ میرے دو بیٹے میرے ساتھ کام کررہے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں۔”
اور حلال گرِل پر لگی ہوئی لائن کی لمبائی سے آپ گاہکوں کا اندازہ کرسکتے ہیں۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ بہت سے امریکی مسلمانوں کا امریکی زندگی کے ساتھ اسلام کی مطابقت کے بارے میں کیا کہنا ہے، یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔