امریکہ کے صدر اور نائب صدر کی حلف برداری کی انسٹھویں تقریب میں جانے پہچانے اور نئے، دونوں قسم کے مناظر شامل تھے۔
کووڈ-19 کی وبا کی ضروری پابندیوں کی وجہ سے وہ بڑے ہجوم جمع نہ ہو سکے جو ہر چار سال بعد ہونے والی اس تقریب کا روائتی حصہ ہیں۔ اس کی بجائے دیکھنے والے یو ایس کیپیٹل کی عمارت کے مغربی رُخ کے سامنے جمع تھے۔ انہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھا ہوا تھا۔
تاہم موسیقی، اور کانگریس کے ممبروں، سپریم کورٹ کے ججوں اور سابق امریکی صدور کی موجودگی میں اپنے مناصب کے اٹھائے جانے والے سنجیدہ حلف اور صدر کا افتتاحی خطاب ، امریکی جمہوریت کی سب سے اہم رسومات میں شامل ہونے والی اس رسم کے نمایاں پہلو تھے۔

20 جنوری کی صبح نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل یو ایس کیپیٹل کے نزدیک نیشنل مال پر “جھنڈوں کے میدان” کی زینت بنے امریکی پرچم

20 جنوری کو انسٹھویں صدارتی تقریبِ حلف برداری کے دوران یو ایس کیپیٹل کی عمارت کے سامنے جو بائیڈن سے امریکہ کے چھیالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا جا رہا ہے اور جِل بائیڈن کے ہاتھ میں بائبل پکڑی ہوئی ہے۔ اُن کے بچے ایشلی اور ہنٹر انہیں دیکھ رہے ہیں۔

20 جنوری کو انسٹھویں صدارتی تقریبِ حلف برداری کے دوران یو ایس کیپیٹل کی عمارت کے سامنے کملا ہیرس سے امریکہ کی نائب صدر کی حیثیت سے حلف لیا جا رہا ہے اور اُن کے شوہر، ڈگ ایمہوف نے ہاتھ میں بائبل پکڑی ہوئی ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر اور اپنے منصب کا حلف اٹھانے والی نائب صدر کملا ہیرس، حلف اٹھانے کے فوراً بعد مکوں کی شکل میں ایک دوسرے سے مصافحہ کر رہے ہیں

20 جنوری کو صدر جو بائیڈن انسٹھویں صدارتی تقریبِ حلف برداری کے دوران واشنگٹن میں واقع یو ایس کیپیٹل کی عمارت کے سامنے تقریر کر رہے ہیں۔

بائیں طرف، شاعرہ امینڈا گورمین “دا ہل وی کلائمب” کے عنوان سے نظم پڑھ رہی ہیں، اور لیڈی گاگا قومی ترانہ گا رہی ہیں۔ (بائیں:© Patrick Semansky/AP Images دائیں:© Saul Loeb/AP Image )

20 جنوری کو انسٹھویں صدارتی تقریبِ حلف برداری سے قبل ایوان نمائندگان کی اکثریتی پارٹی کے “وہپ”، شمالی کیرو لائنا کے جیمز کلائبرن اور سابق صدر جارج بش سیلفی بنا رہے ہیں۔ (© Patrick Semansky/AP Images)

20 جنوری کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی جانب جاتے ہوئے، صدر بائیڈن، خاتون اول جِل بائیڈن اور بائیڈن خاندان کے افراد وائٹ ہاؤس کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔

صدر بائیڈن اور خاتون اول، جِل بائیڈن 20 جنوری کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے شمالی داخلے کی راہ داری میں North Portico of the White House

واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر وائٹ ہاؤس کے پیچھے آتش بازی سے بھرا آسمان۔