امریکہ کی خاتون اول نے یروشلم کے ‘ ہڈاسا میڈیکل آرگنائزیشن’ نامی ہسپتال کا دورہ کیا۔ اِس ہسپتال کو عملے کے تنوع اور نسل، مذہب، یا قومیت کی بنیاد پر امتیاز برتے بغیر لوگوں کی دیکھ بھال کرنے پر نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

مسز ٹرمپ 22 مئی کو صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے ہمراہ یروشلم میں تھیں۔ صدر ٹرمپ اپنے آٹھ روزہ بین الاقوامی دورے کے سلسلے میں اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔ خاتون اول، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ، سارہ نیتن یاہو کی مہمان تھیں۔

Melania Trump shaking hands with hospital worker as Sara Netanyu looks on (© AP Images)
(© AP Images)

مسز ٹرمپ ہسپتال کے ایک اہلکار سے ہاتھ ملا رہی ہیں جبکہ مسز نیتن یاہو ( درمیان میں ) اُنہیں دیکھ رہی ہیں۔

Sara Netanyahu and Melania Trump talking with children around outdoor table (© AP Images)
(© AP Images)

دونوں خواتین نے یہودی اور عرب مریض بچوں سے ملاقات کی۔ اِن میں سے بعض نے ہسپتال کے پاجامے پہن رکھے تھے۔ یہ بچے ایک میز کے ارد گرد بیٹھ  گئے اور انہوں نے اپنے مہمانوں کو اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی تصویریں پیش کیں۔

Melania Trump and Sara Netanyahu waving with children (U.S. Embassy Tel Aviv/David Azagury)
(U.S. Embassy Tel Aviv/David Azagury)

ہسپتال نے بھی اس دورے کی یاد میں ایک بنچ وقف کیا جس پر دونوں خواتین کے نام تحریر ہیں۔

یہ مضمون ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کی مدد سے تیار کیا گیا۔