خلائی دوربین ہبل نے ‘کائناتی کیکڑے’ کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی

ناسا اور یورپی خلائی ادارے (ای ایس اے) کی بین الاقوامی شراکت کاری کے نتیجے میں تیار کی جانے والی ہبل نامی خلائی دوربین 24 اپریل کو خلا میں اپنی 29ویں سالگرہ ‘جنوبی کیکڑے نیبولا’ کی ایک تصویر لے کر منا رہی ہے۔

Hourglass-shaped nebula (NASA, ESA and STScI)
خلائی دوربین ہبل سے جنوبی کیکڑے نیبولا کا ایک منظر۔ (NASA, ESA and STScI)

خلا میں  گرد اور گیس کے بہت بڑے بادل کو نیبولا کہتے ہیں۔ جنوبی کیکڑا نیبولا ‘سنٹورس’ نامی ستاروں کی کہکشاں میں واقع ہے جو کہ زمین سے7,000  نوری برسوں کی مسافت پر واقع ہے۔ بعض لوگوں کے نزدیک یہ تصویر کیکڑے سے مشابہت رکھتی ہے جبکہ بعض کے نزدیک یہ پتنگے یا کسی خاتون کے فیشنی لباس سے مشابہت رکھتی ہے۔

امریکی ماہر فلکیات، ایڈوِن ہبل کے نام سے موسوم اس دوربین کے بارے میں جنوری میں تیار کی جانے والی ایک انجنیئرنگ رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ یہ دوربین کم از کم مزید پانچ سال تک کام کرتی رہے گی۔