داعش کو شکست دینے والے عالمی اتحاد نے عراق اور شام کے اُن تمام علاقوں سے قریب قریب داعش کو مار بھگایا ہے جو کسی وقت اُن کے زیرقبضہ ہوا کرتے تھے۔ داعش کو نہ صرف زمین پر مکمل طور پر شکست دی جا رہی ہے بلکہ اسے آن لائن بھی مکمل شکست کا سامنا ہے۔ ٹکنالوجی کی صنعت کی زبردست کاروائیوں کی بدولت دہشت گرد اب اس قابل نہیں رہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پُرتشدد پیغامات پھیلا سکیں۔

اب عوام بھی داعش کی پراپیگنڈہ مشین کو بند کر سکتے ہیں۔ دیکھیے کہ آپ داعش کے نفرت انگیز پیغامات کی اطلاع کیسے دے سکتے ہیں۔

داعش کی دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کے لیے پیسے جمع کرنے کی اہلیت کو بڑی حد تک کم کر دیا گیا۔

بہت سے غیرملکی جنگجو اُس وقت گرفتار کرلیے جاتے ہیں جب وہ اپنے اپنے ملکوں میں چپکے سے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ دسیوں ہزاروں نام انٹرپول کی نگرانی کرنے والی فہرست میں شامل ہیں اور دنیا بھر میں [ہمارے] شراکت کار اُن کی نقل و حمل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
