ڈزنی لینڈ کیلی فورنیا سے چار گنا بڑی اس ورلڈ ایکسپو [عالمی] نمائش میں چاند کی ایک چٹان اور سپیس ایکس راکٹ کا ایک نمونہ ہے۔ یہ نمائش قوموں کے مابین باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیتی ہے۔ یہ اس وقت دبئی، متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔ مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والی یہ پہلی عالمی نمائش ہے۔
یہ نمائش 2020 میں منعقد ہونا تھی مگر کووڈ-19 وبا کی وجہ سے یہ ملتوی کر دی گئی تھی۔ یکم اکتوبر2021 سے شروع ہونے والی یہ نمائش 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

امریکی پیویلین کا عنوان “زندگی، آزادی، اور مستقبل کا حصول” ہے۔ اس پیویلین میں آنے والوں کو امریکی جدت طرازی کے ماضی، حال، مستقبل کے سفر پر لے جانے کے لیے آٹھ نمائشوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ ایک بھرپور میڈیا شو میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ آزادی کس طرح مواقعوں اور جدت طرازی کی بنیاد بنی۔ ایک اور نمائش میں الیگزینڈر گراہم بیل اور سٹیو جابز سے تعلق رکھنے والی پرانی اشیا سمیت امریکہ کے بعض مایہ ناز ترین جدت طرازوں کی تاریخی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
Congratulations to Commissioner General Bob Clark and the 75 Youth Ambassadors selected to represent our country at the @USAExpo2020 at @Expo2020Dubai. They will showcase American culture and innovation to visitors at the first World’s Fair in the Middle East. pic.twitter.com/7VFE5J7Jrq
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) September 16, 2021
امریکی پیویلین میں موجود دیگر اشیاء میں اپالو 17 کے خلاباز، جیک شمٹ کا چاند سے لایا ہوا پتھر، ناسا سے عاریتا ادھار لیا گیا مریخ سے لائے ہوئے پتھر کا ایک ٹکڑا بھی رکھا گیا ہے۔ نمائش کو دیکھنے کے لیے آنے والے لوگ اس پیویلین کے باہر، 42 میٹر بلند سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے نمونے کا بھی نظارہ کر سکتے ہیں۔
جدت طرازی کے سفر کے بارے میں جاننے کے علاوہ نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے مندرجہ ذیل سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں:-
- امریکی نمائش کی “ہارلیم گلوب ٹراٹرز” نامی باسکٹ بال کی ٹیم کا باسکٹ بال کا جادو
- ٹولین یونیورسٹی کے مارچنگ بینڈ
- راکی ماؤنٹین بیلے تھیئٹر
- پويلين کے 75 نوجوان سفراء
امريکی پويلين کے انسانی رابطے میں امریکی پرفارمنس، مقررین اور مظاہرے کے ساتھ ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ بھر کے نوجوان سفیروں کے ساتھ بات چیت کے مواقع بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بین الاقوامی نمائشوں کے یونٹ کے ڈائریکٹر، جم کور نے کہا، “آپ بہت لطف اندوز ہوں گے۔ امریکی پیویلین میں نوجوان سفراء اور آرٹسٹ 50 [امریکی] ریاستوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہم پورے ملک میں امریکی ثقافت کے تنوع
پر انتہائی پرجوش ہیں۔”
“امریکی چہرے” کہلانے والے پچھتر نوجوان سفراء ایکسپوکی چھ ماہ کی مدت کے دوران یو ایس اے پویلین نمائشوں کے ذریعے لاکھوں زائرین کی رہنمائی کریں گے۔
یو ایس اے پیویلین کے کمشنر جنرل، باب کلارک نے کہا، “میں یو ایس اے پیویلین کے نوجوان سفراء کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں۔ اُن کا جوش و جذبہ بڑا حوصلہ افزا ہے۔ ہماری ایکسپو 2020 زبردست ہے اور میں امید کرتا ہوں اسے دیکھنے کے لیے بہت سے لوگ آئیں گے۔
امریکہ امریکی ثقافت میں دوسروں کو شامل کرنے، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے، عالمی سامعین کے ساتھ مل کر کام کرنے اور منصفانہ تجارت اور نمائندہ حکومت جیسے اُن اصولوں کے فوائد کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے نمائشوں میں شرکت کرتا ہے جن کی امریکہ حمایت کرتا ہے۔