دنیا بھر میں احتجاج کرنے والوں کا اپنے حقوق کا مطالبہ: تصاویر کے آئینے میں

قمیض کے بغیر منہ پر سرجیکل ماسک چڑھائے اور گلے میں غلیل لٹکائے ایک لڑکا امن کا نشان بنا رہا ہے۔ (© Ahmad Al-Rubaye/AFP/Getty Images)
بغداد میں ایک لڑکا احتجاج کر رہا ہے۔ (© Ahmad Al-Rubaye/AFP/Getty Images)

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے نومبر میں آزادی کے لیے فطری تڑپ اور “دنیا بھر کے اُن لوگوں کی مدد کرنے کی ہماری (امریکہ کی) ذمہ داری” کی بات کی “جو دنیا کے طول و عرض میں انسانی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔”

وینیز ویلا، ایران اور دیگر ممالک میں بدعنوان یا جابر حکومتوں کے شہری اپنی حکومتوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اُن کے ناقابل تنسیخ حقوق اور بنیادی آزادیوں کو تسلیم کریں۔ ذیل میں دی گئی تصاویر میں آزاد رہنے کی جدوجہد میں انسانی جذبے کی بالا دستی کی عکاسی ہوتی ہے۔

وینیز ویلا

نومبر میں وینیز ویلا کی نرسیں، اساتذہ اور طلبا اپنے جمہوری حقوق اور مادورو کی ناجائز حکومت کو مسترد کرنے کی خاطر وینیز ویلا کی سڑکوں پر نکل آئے۔ وزیر خارجہ پومپیو نے اکتوبر میں اتحادیوں اور شراکت کاروں کے ساتھ “ایک ایسے انتہائی اہم نصب العین کی خاطر وینیز ویلا میں انسانی حقوقی اور جمہوریت کی بحالی” کے لیے امریکہ کے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جو “انسانی حقوق اور آزادی کے لیے امریکی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔”

ہاتھوں سے ہاتھ ملائے ہوئے کھڑے نوجوان۔ (© Ariana Cubillos/AP Images)
(© Ariana Cubillos/AP Images)

یونیورسٹی کے نوجوان طلبا 21 نومبر کو کراکس، وینیز ویلا میں نعرے لگا رہے ہیں جن میں وہ فوج سے نکولس مادورو کو چھوڑنے اور ملک کے بحران کو ختم کرنے میں اُن کے ساتھ شامل ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عراق

عراقی عوام حکومتی بدعنوانی اور بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ نومبر میں مظاہرین کے خلاف حکومتی کاروائی کے بعد پومپیو نے کہا کہ پرامن عوامی مظاہرے تمام جمہوریتوں کا بنیادی عنصر ہیں اور انہوں نے عراقی قیادت پر زور دیا کہ وہ مظاہرین کی جائز شکایات کے ازالے کے لیے اصلاحات کے قوانین بنائے اور بدعنوانی سے نمٹے۔

ایک آدمی نے دوسرے کو اپنے بازوؤں پر اٹھا رکھا ہے۔ (© Hadi Mizban/AP Images)
(© Hadi Mizban/AP Images)

15 نومبر کو عراقی سکیورٹی فورسز اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان بغداد میں ہونے والے تصادم میں زخمی ہونے والے ایک احتجاجی شخص کو لوگ ہسپتال لے جا رہے ہیں۔


منہ پر ماسک چڑہائے ایک عورت نے اپنے بازو پھیلا رکھے ہیں۔ (© Hadi Mizban/AP Images)
(© Hadi Mizban/AP Images)

ایک عورت عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے 15 نومبر کو بغداد شہر کے اندرونی علاقے میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران استعمال کی جانے والی آنسو گیس کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی ہے۔

ایران

ایران میں حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں گرانقدر اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ مظاہرین کے خلاف کاروائی میں سینکڑوں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ دنیا سے اپنی بربریت کو چھپانے کی کوشش میں ایرانی حکومت نے انٹرنیٹ کو بھی تقریباْ مکمل طور پر بند کر دیا جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ وائٹ ہاؤس نے ” مظاہرین کے خلاف مہلک طاقت اور شدید قسم کی مواصلاتی پابندیوں” کی مذمت کی۔

وائٹ ہاؤس نے کہا، “ایران جنونی طور پر جوہری ہتھیار بنانے اور میزائل پروگرام پر عمل کرنے اور دہشت گردی کی حمایت کرنے میں لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس نے ایک غیور قوم کو ایک بار پھر ایسی انتباہی داستان بنا دیا ہے جو یہ بتاتی ہے کہ اُس وقت کیا ہوتا ہے جب حکمران طبقہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر ذاتی اقتدر اور دولت کے لیے جنگ کی راہ پر چل پڑتا ہے۔”

سڑک پر کھڑی کاروں کے درمیان کھڑے لوگ۔ (© AP Images)
(© AP Images)

ایران کے وسطی شہر اصفہان میں 16 نومبر کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے میں کاروں نے سڑک بند کی ہوئی ہے۔


جلتی ہوئی موٹر سائکل اور پس منظر میں کھڑے لوگ۔ (© AFP/Getty Images)
(© AFP/Getty Images)

اصفہان میں 16 نومبر کو ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران لوگ ایک جلتی ہوئی موٹر سائکل کے گرد کھڑے ہیں۔