جون کے مہینے کو دنیا بھر کے ممالک میں ہم جنس پرست عورتوں اور مردوں، دو جنسی افراد، مختلف اور مشترکہ جنسی رجحانات کے حامل افراد (ایل جی بی ٹی آئی) کے تفاخر کا مہینہ مانا جاتا ہے۔

نیویارک میں 28 جون 1969 کو برپا ہونے والی سٹون وال تحریک کی یاد منانے کی پریڈیں، چار دہائیوں کے دوران پھیل کر امریکہ اور دنیا بھر میں ایک ماہ طویل جشن اور ایل جی بی ٹی آئی کمینٹیوں کی پہچان بن گئی ہیں۔

وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے، “ایل جی بی ٹی آئی کے مہینے کے موقع پر محکمہِ خارجہ دنیا بھر میں ایل جی بی ٹی آئی افراد کے وقار اور آزادی کے ساتھ رہنے کی بنیادی آزادیوں کی سربلندی کے لیے کام کرنے والے انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔”

ذیل میں دنیا بھر میں منائے گئے جشنوں کی چند ایک جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں:

People marching with rainbow flag (© AP Images)
تل ابیب میں اسرائیلی اور سیاح، جون 2017 میں ہم جنس پرستوں کی تفاخرانہ پریڈ میں مارچ کر رہے ہیں۔ (© AP Images)
Man painting rainbow heart on another man's cheek (© AP Images)
جاپان میں ایک جوڑا، ٹوکیو کے شوبویا ڈسٹرکٹ میں ‘ٹوکیو رینبو پرائڈ’ میں شرکت کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ (© AP Images)
Two people standing amid colored balloons (© Getty Images/AFP)
بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں ہم جنس پرستوں کی تفاخرانہ پریڈ کے شرکاء۔ (© Getty Images/AFP)
Traffic light reflected in mirror and displaying symbols for two women holding hands (© AP Images)
سپین کے شہر میڈرڈ میں عالمی تفاخر کے جشن کے موقع پر شہر بھر میں، ‘مشمولہ’ اور ‘صنفی برابری’ والی ٹریفک لائٹیں لگائی گئی ہیں۔ (© AP Images)