دنیا بھر میں ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کمیونٹی کے تفاخر کی تکریم [فوٹو گیلری]

ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کی تاریخ، ثقافت اور فعالیت کا جشن منانے کے لیے، “ایل جی بی ٹی کیو آئی+ پرائیڈ” [ایل جی بی ٹی کیو آئی+ تفاخر] کو عام طور پر مظاہروں، تہواروں، پریڈوں اور دیگر تقریبات کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

نیو یارک سٹی میں پہلا پرائیڈ مارچ جون 1970 میں ہوا۔ اس مارچ کا شمار ‘پرائیڈ’ سے جڑی اولین تقریبات میں ہوتا ہے۔ اس کا انعقاد نیو یارک سٹی میں سٹون وال بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر کیا گیا۔ یاد رہے کہ 28 جون 1969 کو پولیس نے ایل جی بی ٹی کیو آئی+ افراد میں مقبول “سٹون وال اِن” نامی بار [شراب خانے] پر چھاپہ مارا تھا اور اس کی بار میں موجود گاہکوں نے مزاحمت کی تھی۔

 پارک میں ایک ریلی میں دو آدمی ایک دوسرے کو بانہوں میں لیے ہوئے ہیں (© Ron Frehm/AP Images)
دو نوجوان 27 جون 1971 کو نیو یارک کے سنٹرل پارک میں ہم جنس پرستوں کے پرائیڈ کے ہفتے کے دوران ایک ریلی میں رقص کر رہے ہیں۔ اِس ریلی میں تقریباً 5000 افراد نے شرکت کی۔ (© Ron Frehm/AP Images)

1980 میں ایک ایسے وقت جب امریکہ سے باہر کمیونٹیوں نے ‘پرائیڈ’ کی خوشیاں منانا شروع کیں تو حالات نے ایک مختلف شکل اختیار کی۔ دنیا بھر کے سرگرم کارکنوں نے ایچ آئی وی/ایڈز کی وبا کی طرف توجہ دلانا شروع کی جس  نے بالخصوص اِس کمیونٹی کو بہت متاثر کیا۔ ایل جی بی ٹی کیو آئی+  افراد اور کارکن باہر نکلے، تحریکیں چلائیں اور تنظیمیں بنائیں، اور بہت سے معاملات میں کمیونٹی کی پرزورحمایت کی۔

1999 میں صدر کلنٹن نے اعلان کیا کہ امریکہ جون کے مہینے کو ہم جنس پرستوں اور ہم جنس پرستوں کے پرائیڈ [فخر] کے مہینے کے طور پر منایا کرے گا۔

2000 کی دہائی کے دوران خاص طور پر امریکہ میں سرگرم کارکنوں نے دیگر مسائل کے علاوہ ہم جنس شادیوں کو قانونی  طور پر تسلیم کیے جانے کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے ‘ فخر کے مہینے’ کا استعمال کیا۔ آج کی تقریبات میں امتیازی سلوک، تشدد اور بدنامی کے خاتمے اور مساوی حقوق اور انصاف کے لیے کمیونٹی کی خواہش پر زور دیا جاتا ہے۔

ذیل میں دنیا کے مختلف ممالک سے چند ایک مثالیں پیش کی گئی ہیں:-

بوٹسوانہ

 رنگین جھنڈا اٹھائے ہوئے، مسکراتی ہوئی ایک خاتون (© Monirul Bhuiyan/AFP/Getty Images)
(© Monirul Bhuiyan/AFP/Getty Images)

بوٹسوانا کے ہائی کورٹ نے ہم جنس تعلقات کو قانونی قرار دیا۔ اس  فیصلے کے بعد گیبورون کی 2019 کی فخریہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اس نوعیت کی پہلی تقریب تھی ۔ اس فیصلے سے پہلے  ہم جنس تعلقات پر سات سال تک قید کی سزا دی جا سکتی تھی۔

جرمنی

 قوس قزح رنگوں والے ماسک پہنے تصویر کھچوانے والے لوگ (© Markus Schreiber/AP Images)
(© Markus Schreiber/AP Images)

برلن میں اِس تہوار کو اس لیے ‘ کرسٹوفر سٹریٹ ڈے’ کہا جاتا ہے کیونکہ ‘ سٹون وال اِن’ کرسٹوفر سٹریٹ پر واقع ہے۔  کرسٹوفر ڈے ‘ سٹون وال بغاوت’ اور ‘سٹون وال اِن’ پر چھاپے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اوپر کی تصویر میں 2021 کے برلن میلے کے شرکاء دکھائے گئے ہیں۔

گووئٹے مالا

 سبز اور چمکیلے کپڑے پہنے ایک آدمی کی قریب سے لی گئی تصویر (© Rodrigo Abd/AP Images)
(© Rodrigo Abd/AP Images)

گوئٹے مالا سٹی میں 2000 میں ملک کی پہلی فخریہ پریڈ ہوئی۔ اوپر 2011 کی پریڈ میں شریک ایک فرد کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیل

 سڑک پر لوگوں کی بھیڑ اور سڑک کے ساتھ لگے قوس قزح کے رنگوں والے جھنڈے (© Ariel Schalit/AP Images)
(© Ariel Schalit/AP Images)

تل ابیب میں ہر سال بڑے پیمانے پر پرائیڈ کے سلسلے میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اوپر تصویر میں 2021 کی تقریب کے شرکاء کو دیکھا جا سکتا ہے۔

جاپان

 قوس قزح کے رنگ کی عینکیں پہنے اور قوس قزح کے رنگوں والا جھنڈا اٹھائے دو لوگ (© Shizuo Kambayashi/AP Images)
(© Shizuo Kambayashi/AP Images)

ٹوکیو میں ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کمیونٹی، ہر سال فخریہ تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ اوپر، 2017 میں ٹوکیو کے شیبویا نامی علاقے میں ہونے والی پریڈ کے شرکاء کو دیکھا جا سکتا ہے۔

میکسیکو

 فرشتے کے سنہری رنگ کے مجسمے کے سائے میں ہونے والی پریڈ (© Christian Palma/AP Images)
(© Christian Palma/AP Images)

2009 میں میکسیکو سٹی شادی کی مساوات کو قانونی حیثیت دینے والا لاطینی امریکہ کا اولین شہربن گیا۔ اوپر تصویر میں آزادی کے فرشتے کے مجسمے کے سائے تلے سے 2019 کی پریڈ کا آغاز ہو رہا ہے۔

نیپال

 نیلے رنگ کا لباس پہنے اور سر پر بڑے پر لگائے سڑک پو کھڑی ایک عورت (© Niranjan Shrestha/AP Images)
(© Niranjan Shrestha/AP Images)

نیپال نے 2015 میں ایل جی بی ٹی کیو آئی+ افراد کے لیے اپنے آئین میں خاص قسم کے تحفظات فراہم کیے۔ 2013 کی کھٹمنڈو کی اس ریلی میں شریک ایک عورت سڑک پر کھڑی ہے۔

رومانیہ

 اوپر تصویر میں پریڈ میں موجود ایک شخص لوگوں کے درمیان نعرے لگا رہا ہے (© Vadim Ghirda/AP Images)
(© Vadim Ghirda/AP Images)

اوپر 2021 بخارسٹ کی فخریہ تقریب میں قانون کی شق 200 کے خاتمے کی بیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس شق کے تحت رومانیہ میں ہم جنس تعلقات پر پانچ برس تک کی قید کی سزا دی جا سکتی تھی۔

جنوبی افریقہ

 پریڈ کے شرکاء ناچ رہے ہیں (© Rajesh Jantilal/AFP/Getty Images)
(© Rajesh Jantilal/AFP/Getty Images)

2006 میں جنوبی افریقہ شادی کی مساوات کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔ اوپر تصویر میں ڈربن میں 2019 کے فخریہ میلے میں شریک افراد دکھائی دے رہے ہیں۔

جنوبی کوریا

 قوس قزح کے رنگوں والا کپڑا اور پیدل چلتے ہوئے لوگ (© Lee Jin-man/AP Images)
(© Lee Jin-man/AP Images)

سیئول  میں پہلی فخریہ پریڈ 2000 میں منعقد کی گئی۔ اوپر دی گئی تصویر 2015 کی تقریب کی ہے۔

سپین

 گول شکل کے پنڈال کے ارد گرد لگی قوس قزح کے رنگوں والی روشنیاں اور غروب آفتاب کے وقت لوگوں کے ہجوم کا ایک منظر (© Manu Fernandez/AP Images)
(© Manu Fernandez/AP Images)

سپین کا شمار اُن اولین ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے شادی کی مساوات کو سب سے پہلے قانونی حیثیت دی۔ سپین کی پارلیمنٹ نے یہ قانون 2005 میں منظّور کیا۔ اوپر تصویر میں 2021 کے فخریہ میلے کا ایک منظر۔