سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ آنجہانی باربرا بش نے ایک مرتبہ کہا، ”اگر ہم ہر ایک کو پڑھنے اور لکھنے کی اہلیت نہیں دے رہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہر ایک کو کامیابی کے مساوی مواقع فراہم نہیں کر رہے۔”

آج سے 25 سال قبل انہوں نے خواندگی کے ذریعے امریکی خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے’ باربرا بش فاؤنڈیشن’ قائم کی تھی۔

Seated woman with open book, reading to children gathered around her (© Charles Tasnadi/AP Images)
1989 میں واشنگٹن میں آنجہانی باربرا بش بچوں کو کتاب پڑھکر سنا رہی ہیں۔ (© Charles Tasnadi/AP Images)

امریکی عوام، امریکی کاروباری کمپنیاں اور ادارے مختلف طریقوں سے مسز بش کے جذبے اور کام میں حصہ ڈالتے ہوئے دنیا بھر میں 75 کروڑ ناخواندہ بالغوں اور سکول جانے کی عمر کے  33 کروڑ بچوں کو پڑھانے لکھانے اور غربت کے چکر سے نکلنے میں مدد دے رہے ہیں۔

8 ستمبر کو خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر پانچ ایسے طریقوں کے بارے میں جانیے جن کے ذریعے امریکہ دنیا بھر میں خواندگی بڑھانے میں مدد کر رہا ہے۔

1: اختراع پسندوں کے مابین اعزازت کا مقابلہ

تمام بچوں کے لیے پڑھائی: ترقی کے لیے بڑا چیلنج  نامی ادارہ عالمی ترقی کے امریکی ادارے، ورلڈ وژن اور آسٹریلوی حکومت کے درمیان قائم شراکت کے ذریعے ایک ایسے عالمی مقابلے کی سرپرستی کرتا ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں بچوں کو تعلیم دینے کے لیے نئی ٹیکنالوجی اور طریقہائے کار سامنے لانا ہے۔ اس پروگرام کی بدولت معذوروں سمیت پانچ لاکھ  سے زیادہ بچوں کو مدد دی گئی ہے۔

2: کمرہ جماعت میں امریکی کسانوں کی خدمات

محکمہ زراعت کے زیرانتظام چلنے والے مکگورن – ڈول کے خوراک برائے تعلیمی پروگرام کے تحت کم آمدنی والے ممالک کو امریکی زرعی اجناس اور سکول کے بچوں کے لیے کھانا فراہم کرنے کے علاوہ غذائیت کے پروگرام اور اساتذہ کی تربیت میں مدد دی جاتی ہے۔

3: ٹیکنالوجی کے ذریعے دلچسپ پڑھائی

موبائل برائے تعلیمی اتحاد کے تحت امریکی حکومت، کاروباری ادارے اور تنظیمیں اس عالمگیر کوشش کے ذریعے کم آمدنی والے ممالک میں کتابیں، ایپس اور مقامی زبانوں میں اساتذہ اور طلبہ کے لیے موبائل فون میں دستیاب دیگر مواد مفت ڈاؤن لوڈ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ٹوئٹر کی عبارت کا خلاصہ:

جی پی ای فاوًنڈیشن

8 ستمبر کو پڑنے والے یومِ خواندگی کو ذہن میں رکھیں.

 ہماری روزافزوں عالمگیری شکل اختیار کرتی اور کثیر اللسانی دنیا میں معاشرے میں بھرپور شرکت کے لیے خواندگی اور معیاری تعلیم انتہائی ضروری ہے۔

خواندگی اور کثیر اللسانیت ہمارے ایجنڈے پر ہے: http://on.unesco.org/LiteracyDay  @UNESCO 

4: کمرہ جماعت کی تعمیر کے لیے شراکت

عالمگیر شراکت برائے تعلیم  کے ذریعے نجی و سرکاری ادارے بشمول بعض امریکی ادارے اس فنڈ کے لیے مالی وسائل مہیا کرتے ہیں۔ یہ فنڈ کے ذریعے دوسرے ممالک میں سکول کے کمرے تعمیر کیے جاتے ہیں، اساتذہ کو تربیت دی جاتی ہے  اور لڑکیوں کے لیے مساوی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا جاتا ہے۔

5: آجروں کی شمولیت

بڑی چھوٹی سب امریکی کمپنیاں دنیا بھر میں خواندگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی معاونت کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر ایسٹ مین کوڈک کمپنی نے اپنے ‘پرنٹ فار گڈ’ نامی پروگرام کے ذریعے دنیا بھر میں ہزاروں بچوں کو 30 ہزار کتابیں اور شائع شدہ مواد فراہم کیا ہے۔ بوئنگ کمپنی، مائیکروسافٹ کارپوریشن اور ٹاؤن سینڈ پریس کا شمار دنیا بھر میں خواندگی کے لیے کام کرنے والی امریکی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

یہ مضمون ایک مختلف شکل میں 7 ستمبر 2018 کو شائع ہو چکا ہے۔