دنیا بھر کے ممالک بیجنگ کے اُس نئے قومی سلامتی کے قانون کی مذمت کرنے میں امریکہ کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جو بتدریج ہانگ کانگ کی خود مختاری کو ختم کر دے گا اور جس کے تحت لوگوں کی آزادیوں کو محدود کر دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے 30 ئی کو کہا کہ چین کے اقدامات “معاہدے کے تحت عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی ایک سیدھی سادی خلاف ورزی ہے۔” نیا قانون ” چین کے دخل انداز سرکاری سکیورٹی کے نظام کی پہنچ کو ایسے علاقے تک بڑھا دے گا جو کبھی آزادی کا ایک گڑھ تھا۔”
دیکھیے کہ دنیا کہ ممالک ہانگ کانگ میں حقوق اور آزادیوں اور “ایک ملک، دو نظاموں” کے اس ڈھانچے کی کس طرح حمایت کر رہے ہیں جو ہانگ کانگ کی خود مختاری کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا، “یہ ہانگ کانگ کے لوگوں، چینی عوام، اور بلا شک و شبہ دنیا کے لیے ایک المیہ ہے۔”