دنیا میں اور بھارت میں صاف پانی کا مستقبل کیا ہے؟

صاف پانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ امریکہ پانی کی پائیدار نظامت کاری سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے چنئی، بھارت میں اپنے شراکت کاروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

“واٹر میٹرز” یعنی پانی اہمیت کا حامل ہے ایک دو سالہ پروگرام ہے جس کے تحت دنیا بھر میں صاف پانی کے مستقبل کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور 2019ء میں چنئی میں پیدا ہونے والے پانی کے بحران کی وجوہات سے نمٹا جا رہا ہے۔ 2019ء میں آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی سے چنئی میں لاکھوں افراد پانی سے محروم ہوگئے تھے۔

چنئی میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے حال ہی میں باہمی شراکت کاری سے دو نمائشوں کی سرپرستی کی۔ پہلی نمائش کا عنوان “سبمرج” (پانی میں ڈوبنا) تھا اور یہ بنگلور کے انٹرنیشنل سنٹر میں 14 دسمبر 2019 سے یکم جنوری 2020 تک چلی۔ یہ نمائش سمتھسونین انسٹی ٹیوشن اور بنگلور کی سائنس گیلری کی مشترکہ شراکت کاری تھی۔ اس نمائش نے پوری دنیا میں پانی کے انتظام کے مستقبل کو تخلیقی طور پر حل کرنے کے لیے سائنس کو فن کے ساتھ ملا کر پیش کیا۔

اس کے علاوہ چنئی میں فروری 2020 کو شروع ہونے والی دوسری نمائش کا عنوان “واٹر میٹرز” (پانی اہمیت کا حامل ہے) تھا۔ اس کا اہتمام امریکی قونصلیٹ جنرل اور کیئر ارتھ  ٹرسٹ نے فیلو شپس اور سرکاری اور نجی شراکت داروں کے تعاون سے کیا۔

 سکول کے بچے پانی سے بھرے پیالوں کو دیکھ رہے ہیں (© Care Earth Trust Chennai)
نمائش میں آنے والوں نے “واٹر میٹرز” نمائش میں پانی سے بھرے چینی کے پیالوں والے موسیقی کے آلے جلترنگ سے تجربات کیے۔ (© Care Earth Trust Chennai)

اس نمائش کو سمتھسونین انسٹی ٹیوشن کی گشتی نمائشوں کے شعبے کی ایچ ٹو او ٹوڈے نامی نمائش کی طرز پر ترتیب دیا گیا تھا اور اس میں پانی کی پائیدار نظامت کاری کے لیے اختراعات سے متعلق 53 پینل شام تھے۔ اس کے علاوہ نمائش میں آنے والوں کے لیے تنصیبات، معلوماتی بوُتھ اور باہمی تعامل پر مبنی تجربات کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔

کووڈ-19 وبا کی وجہ سے لوگوں کے ایک جگہ اکٹھے ہونے پر عائد  کی جانے والی پابندیوں سے قبل، “واٹر میٹرز” نمائش کو تین ہفتوں میں چوبیس ہزار افراد دیکھنے آئے۔

“واٹر میٹرز” نمائش کو ورچوئل شکل میں جاری رکھنے کے لیے چنئی میں امریکی قونصلیٹ جنرل اور کیئر ارتھ ٹرسٹ نے نومبر 2020 میں میوزیم اِن اے بوکس (ڈبے میں بند عجائب گھر) کے نام سے آن لائن نمائش کا انعقاد کیا۔ اساتذہ پرائمری اور مڈل سکولوں میں طلبا کو پانی کی پائیدار محفوظگی کی اہمیت کے بارے میں سکھانے کے لیے اس نمائش کو استعمال کر سکتے ہیں۔  انگریزی اور تامل دو زبانوں میں دستیاب اس نصاب میں کارٹون فلمیں، سبق آموز ویڈیو، باہمی تعامل کی کھیلیں اور پہیلیاں شامل ہیں۔

امریکی قونصلیٹ جنرل چنئی میں عوامی امور کی افسر، این سیشاڈری کہتی ہیں، “پانی کی پائیدار نظامت کاری ایک ایسا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے حل کو تعلیم، اختراع، اور امریکہ اور بھارت کی بڑی بڑی شراکت داریوں کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے “واٹر میٹرز” ایک پہلے مگر انتہائی اہم قطرے کی طور پر کام کر رہی ہے۔”

 ایک نمائش میں ایک مرد اور ایک عورت زمین کی تصویر دیکھ رہے ہیں (© Science Gallery Bengaluru)
بنگلورو، بھارت میں “سبمرج” کے عنوان سے ہونے والی نمائش کو دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آئے۔ (© Science Gallery Bengaluru)