کاغذوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آدمی کے اردگرد اکٹھے لوگ (Library of Congress/Kimberly Powell)
کانگریس لائبریری کے دستاویزات، اور ورثے کے اعلی تربیتی پروگرام 2020ء میں تربیت حاصل کرنے والے افراد لائبریری کے مسودوں کے شعبے کا دورہ کر رہے ہیں۔ (Library of Congress/Kimberly Powell)

لائبریری آف کانگریس “عوامی لائبریری” ہونے اور اپنے مواد کے ذخیرے کو امریکی زندگی کے مکمل، اور متنوع انتخاب  کی نمائندگی کرنے  کا عزم کیے ہوئے ہے۔

کارلا ہیڈن کانگریس کی لائبریرین ہیں اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سیاہ فام امریکی بھی ہیں۔ وہ “آف دا پیپل: وائڈننگ دا پاتھ” کے نام سے ایک چار سالہ پروگرام کی سربراہی کر رہی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت سیاہ فام، ہسپانوی، آبائی اور دیگر اقلیتی کمیونٹیوں کے ساتھ زیادہ گہرا تعلق پیدا کیا جا رہا ہے۔

لائبریری آف کانگریس دنیا کی سب سے بڑی لائبریری ہے اور اس میں کم و بیش دنیا کے ہر ایک براعظم سے تعلق رکھنے والیں 170 ملین سے زائد اشیا موجود ہیں۔ اب، اینڈریو ڈبلیو میلن فاؤنڈیشن کی ایک نئی گرانٹ ( مالی امداد) کے نتیجے میں لائبریری نے اُن کی کہانیاں سنانے کے لیے اپنے امریکی مواد کے ذخیرے کو متنوع بنانے اور وسعت دینے کا ایک منصوبہ بنایا ہے جن کی آوازیں روائتی طور پر غائب چلی آ رہی ہیں۔

جیسا کہ لائبریری کی ویب سائٹ کہتی ہے، “لائبریری میں حیرت انگیز چیزیں اس وقت انجام دی جاسکتی ہیں جب ہم لوگوں کو لائبریری کے مواد کے ذخیرے کو دیکھنے اور فائدہ اٹھانے کے نئے طریقوں کو دریافت کرنے کے لیے ٹکنالوجی کے غیرمعمولی استعمال کی دعوت دیتے ہیں۔”

اس 15 ملین ڈالر کی امداد سے لائبریری کو ملک بھر کی مختلف رنگ و نسل کی سیاہ فام، آبائی، ہسپانوی اور کم نمائندگی والی دیگر کمیونٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کو تربیتی وظیفے اور مطالعاتی وظیفے دینے میں مدد ملے گی۔

لائبریری مندرجہ ذیل کام کرے گی:

  • کمیونٹی کی بنیاد پر دستاویزی فلم سازوں پر سرمایہ کاری کرے گی۔
  • لائبریریوں اور دستاویزات کو محفوظ بنانے والوں کی اگلی نسل کے لوگوں کو تربیتی اور مطالعاتی وظیفوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرے گی۔
  • سہولتوں کی کمی کا شکار کمیونٹیوں کے ساتھ مل کر، مختلف قسم کا ڈیجیٹل مواد تیار کرنے کے لیے اپنے مواد کے ذخیرے کو استعمال کرے گی۔
 ایک ہاتھ پر سر کے بل کھڑا آدمی (Library of Congress/Shawn Miller)
کانگریس لائبریری کے لیے سٹیزن ڈی جے ایپ تیار کرنے والے لائبریری کے اختراع ساز ، برائن فُو 27 فروری 2020 کی تصویر میں۔ (Library of Congress/Shawn Miller)

گزشتہ سال، لائبریری کے اختراع ساز، برائن فُو نے کانگریس لائبریری کی موسیقی، زبانی تاریخوں اور فلموں تک عوام کی رسائی میں مدد کے لیے  سٹیزن ڈی جے کے نام سے ایک ایپ تیار کیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت لوگوں کو کاپی رائٹ کی پابندیوں کی فکر کیے بغیر، لائبریری کے 3 ملین سے زیادہ صوتی ریکارڈنگوں کے مفت ذخیرے کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ہپ ہاپ موسیقی ترتیب دینے کی دعوت دی گئی۔

ہیڈن نے کہا، “ہم مختلف رنگ و نسل اور کم نمائندگیوں کے حامل طبقات کو وسیع تر اور مشمولہ طریقے سے کانگریس لائبریری کے ساتھ  جڑنے کے لیے دعوت دیتے ہوئے، کثیرالجہتی امریکی کہانیوں کے ایک ایسے پائیدار ورثے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں ‘ آف دا پیپل’ (یعنی عواما) ہو گا۔'”