دنیا کی یوکرین پر روسی حملے کی مذمت

دنیا یوکرین پر پہلے سے سوچے سمجھے، بلا اشتعال اور بلاجواز روسی حملے کی مذمت کر رہی ہے۔

کئی ایک بین الاقوامی تنظیموں نے روس کو تنہا کرنے اور اس پر پابندیاں لگانے اور یوکرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ اِن میں سے چند ایک کے ردعمل ذیل میں دیئے جا رہے ہیں:-

یورپ کی کونسل

“یہ یورپ کے لیے اور اُن [اقدار] کے لیے ایک تاریک گھڑی ہے جس کا وہ داعی ہے۔” — ماریا پیچونووچ بیورِک، یورپ کی کونسل کی جنرل سیکرٹری

25 فروری کو یورپ کی کونسل نے روس کے تمام نمائندوں کو پین-یورپی حقوق کی تنظیم کی وزراء کی کمیٹی اور کونسل کی اپنی پارلیمنٹ میں شرکت کو معطل کر دیا۔

 

یورپی کمشن

“پوٹن یورپ کے ایک دوستانہ ملک کو زیرِ نگیں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ بزور طاقت یورپی نقشے کو از سرِنو ترتیب دینا چاہتا ہے۔ اُسے بہر صورت ناکام ہونا چاہیے اور وہ ناکام ہوگا۔” — ارسلا وانڈر لیئن، یورپی کمشن کی صدر

نیٹو

کریملن کا مقصد اپنے حلقہِ اثر کو دبارہ قائم کرنا، ہمیں دہائیوں سے محفوظ رکھنے والے عالمگیر قوانین کو سبوتاژ کرنا اور اُن اقدار کو نقصان پہنچانا ہے جنہیں ہم عزیز رکھتے ہیں۔” — نیٹّو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ

یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم [او ایس سی ای]

“یہ نہ صرف او ایس سی ای کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو سنگین خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔” پولینڈ کے وزیر اعظم اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے موجودہ چیئرمین، زبگنیو راؤ

اقوام متحدہ

“صدر پوٹن، انسانیت کے نام پر، اپنے فوجیوں کو روس واپس لائیے۔” — انتونیو گوتیرس، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری