فجی کا ثقافتتی ورثہ عنقریب صرف ایک کلِک کی دوری پر ہوگا۔
امریکہ کی مدد سے فجی کے دارالحکومت سووا میں فجی میوزیم اپنی 10,000 نوادرات کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا جا رہا ہے جس میں ملک کی تاریخ اور شاندار ثقافت کی پیش کی گئی ہے۔

یہ امداد امریکی سفراء کے ثقافتی محفوظگی کے فنڈ (اے ایف سی پی) کی شراکت داری کے پروگرام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر 202,000 ڈالر کی گرانٹ میں سے دی گئی ہے۔ اے ایف سی امریکی محکمہ خارجہ کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے بیورو کا ایک پروگرام ہے۔
اس کثیر سالہ منصوبے کے ذریعے، فجی میوزیم اپنے مجموعوں کے انتظام کے امور کو بہتر بنانے اور اپنے مجموعوں تک رسائی کو بڑھانے کے لیے امریکی عجائب گھروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ فجی میوزیم کے ڈائریکٹر سیپیریانو نیمانی نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد فجی کی متنوع کمیونٹیوں کے آپس میں ایک دوسرے سے جڑنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی اس میوزیم کے مجموعے تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
پہلے ہی سے میوزیم کی مختلف اشیاء آن لائن موجود ہیں۔ اس منصوبے کے تحت ہزاروں مزید اشیاء کا اضافہ کیا جائے گا۔ ریکارڈنگز اور مخطوطات، تصاویر اور نقشوں جیسا مواد دنیا بھر کے انٹرنیٹ کے صارفین کو دستیاب ہو جائے گا۔

نیمانی نے بتایا، “ہمارے موجودہ ورچوئل میوزیم کی توسیع سے عجائب گھروں کے بین الاقوامی شائقین، عجائب گھروں، بیرون ملک مقیم ہمارے لوگوں، قومی سکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ان تمام معلومات تک آن لائن رسائی حاصل ہو جائے گی جس کے نتیجے میں دنیا کے مختلف حصوں میں ہر سطح پر فجی کی تاریخ اور زبان کو فروغ حاصل ہوگا۔”
میوزیم کے مجموعے کا مرکزی حصہ مکاکے یا فجی کے آبائی لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ دیگر اشیاء کا 40% تک دوسری نسلی برادریوں کا احاطہ کرتا ہے جن میں وہ ایشیائی اور سمندری ثقافتیں شامل ہیں جن پر فجی کی آبادی مشتمل ہے۔
زیادہ تر نوادرات درختوں سے بنائیں گئیں ہیں جن میں لکڑی سے تراشی گئیں اشیا، مجسمے اور درختوں کی چھلا سے تیار کیا گیا کپڑا شامل ہے۔ اِن میں مندرجہ ذیل اشیا شامل ہیں:-
- تیل کے برتن
- جنگی برچھیاں
- کاوا (شراب کے) پیالے
- مچھلیاں پکڑنے کا سامان
- تقریبات اور رسومات میں استعمال ہونے والی اشیا
- زرہ بکتر
- بندوقیں
- موسیقی کے آلات
- آبی سفر کے لیے کینو قسم کی اور دیگر کشتیاں
