دنیا کے ممالک کوپ 26 میں موسمیات کے بارے میں مل کر کام کر رہے ہیں [تازہ ترین جھلکیاں]

خصوصی ایلچی برائے موسمیات، جان کیری تین افراد سے محوِ گفتگو ہیں۔ (© Ben Stansall/AFP/Getty Images)
اقوام متحدہ کی موسمیاتی کی تبدیلی کانفرنس کوپ26 کے دوران 13 نومبر کو گلاسگو میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے موسمیات جان کیری درمیان میں بائیں طرف کھڑے چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیات، شی ژینہوا سے بااتیں کر رہے ہیں۔ (© Ben Stansall/AFP/Getty Images)

ہمارے سیارے کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

موسمیات کے خصوصی صدارتی ایلچی، جان کیری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کی گلاسگو میں ہونے والی چھبیسویں کانفرنس یعنی کوپ 26 موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمارا “آخری بہترین موقع” ہے۔

انہوں نے جولائی میں کہا، “گلاسگو میں موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اکٹھے ہونا دنیا کے لیے ایک اہم ترین لمحہ [ہے]۔”

کانفرنس کی تازہ ترین معلومات ذیل میں دیکھیں:-

15 نومبر

کوپ26 کے بارے میں تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے کانفرنس کا یوٹیوب پیج ضرور وزٹ کریں۔

13 نومبر

صدر بائیڈن اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کے ممالک کے لیے موسمیات پر عملی کام کرنے کے لیے متحدہ ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔

کوپ26 کے اختتام پر دنیا کے ممالک نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراجوں کے بارے میں وعدے کیے ہیں تاکہ کرہ ارض کے عالمگیر درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری  سنٹی گریڈ تک محدود رکھا جا سکے۔

12 نومبر

امریکہ اور متحدہ عرب امارات نے کوپ26 میں 31 ممالک اور 48 سے زیادہ غیر سرکاری شراکت داروں کے ساتھ مل کر آب و ہوا کے لیے زرعی اختراعی مشن کا آغاز کیا۔

11 نومبر

کیا آپ کوپ26 کے خاتمے پر افسردہ ہیں؟ کوپ27 اور کوپ28 کے لیے بالترتیب 2022 اور 2023 میں تیاری کریں!

10 نومبر

امریکہ دنیا میں قابل تجدید توانائی ہر جگہ پہنچانے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

9 نومبر

خواتین میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں قیادت کرنے کی صلاحتیں موجود ہیں اور امریکہ اُن کی مدد کرنے کے لیے تیار کھڑا ہے۔

آب و ہوا کے مسائل کے طویل مدتی حلوں کی کنجی پائیدار زراعت ہے۔ اسی لیے آنے والے پانچ برسوں میں امریکہ ماحول دوست زراعت اور خوراک کے نظاموں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 8 نومبر  

امریکہ کا بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ (یو ایس ایڈ) افریقی ممالک کی پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول میں مدد کرے گا۔

7 نومبر

گلاسگو اور اس کے بعد امریکہ کی موسمیاتی پالیسیوں کے بارے میں جانیے۔

6 نومبر

امریکہ آب و ہوا سے متعلق  ترقی پذیر ممالک کو دی جانے والی اپنی مالی امداد کو دوگنا کر رہا ہے۔

امریکہ کی وزیر داخلہ، ڈیب ہالینڈ نے کوپ26 کے دوران دنیا کے ممالک کے آبائی لوگوں کے گروپوں سے ملاقات کی۔

5 نومبر

100 سے زائد ممالک کے رہنماؤں نے ایک اعلامیے میں “2030 تک جنگلات کے نقصان اور زمینی انحطاط کو روکنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔”

ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، نائجیریا اور پیرو شامل ہیں۔

اپنے طور پر امریکہ نے ان اہداف کے حصول میں مدد کرنے کے لیے دو اقدامات اٹھائے ہیں۔

 بدلتے ہوئے رنگوں والے درختوں کے جھنڈ۔ (© MIchael Probst/AP Images)
2 اکتوبر کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے قریب ٹاونس کے علاقے میں درختوں کا ایک منظر۔ 100 سے زائد ممالک کے رہنماؤں نے جنگلات کی کٹائی کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ اقدام موسمیاتی تبدیلی سسے نمٹنے میں ایک بڑا محرک ثابت ہوگا۔ (© Michael Probst/AP Images)

امریکہ گلاسگو میں کوپ26 میں دنیا کے ممالک کے ساتھ موسمیاتی بحران کے حل پر کام کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ 31 اکتوبر سے 12 نومبر تک کوپ26 کے دوران اجتماعی ردعمل میں تیزی لانے کے لیے ہزاروں لوگ اکٹھے ہوئے ہیں۔

گلاسگو میں امریکی سنٹر میں حکومتیں، کاروباری ادارے اور سول سوسائٹی کے رہنما اکٹھے ہوتے ہیں۔ یہ سنٹر موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے معاشرے کی مجموعی سوچ کے ساتھ امریکی وابستگی کا مظہر ہے۔

 صدر بائیڈن تقریر کر رہے ہیں اور اُن کے پیچھے سکرین پر "اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس" کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔ (© Brendan Smialowski/AFP/Getty Images)
صدر بائیڈن یکم نومبر کو گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (© Brendan Smialowski/AFP/Getty Images)

کوپ26 میں ڈیب ہالینڈ نے زمین سے متعلق مسائل کے ایسے حلوں کے بارے میں آبائی علاقوں کے نوجوان لیڈروں سے تبادلہ خیال کیا جن کی بنیاد زمین پر مبنی ہوگی۔

محکمہ خارجہ قابل تجدید توانائی پر منتقلی میں دنیا کے ممالک کی مدد کرنے کے لیے نجی شراکت داروں کے ساتھ شامل ہو رہا ہے۔

 

4 نومبر

امریکہ موسمیات کے بارے میں پیش رفت میں اسراعی رفتار سے اضافہ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

امریکہ نے کاروباری نقطہ نظر سے آب و ہوا کے مسائل کے حلوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر اقتصادی ترقی کے لیے موسمیاتی کاروبار کی نظامت کاری (سی ای ای ڈی) کا آغاز کیا ہے۔

امریکہ کی وزیر توانائی، جنیفر گرینہولم نے کوپ26 کے توانائی کے دن کے موقع پر امریکہ کے ماحول دوست اقدامات کے بارے میں بات کی۔

3 نومبر

امریکہ پائیدار سمندری معیشت پر کام کرنے والے سمندروں کے پینل پر دیگر 14 ممالک کے ساتھ شامل ہوگا۔

2 نومبر

صدر بائیڈن کے مشیروں کا کوپ 26 کے بارے میں کیا کہنا ہے؟ یہاں پر مزید جانیے۔

امریکہ اور یورپی یونین اگلی دہائی کے آغاز سے پہلے میتھین کے اخراجوں میں 30 فیصد کمی کریں گے۔

نیا اعلان کردہ “یو ایس فارسٹ انویسٹر کلب” ماحول دوست جنگلات کے تحفظ کی کوششوں کے لیے فنڈ فراہم کرے گا۔

صدر بائیڈن 2030 تک جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے عزم میں 100 سے زیادہ دیگر ممالک میں شامل ہوئے۔

یکم نومبر

امریکی لیڈر اس بات پر متفق ہیں کہ اپنے سیارے کی حفاظت کرنے اور بہتر مستقبل تعمیر کرنے کا وقت یہ ہے۔

31 اکتوبر

امریکی محکمہ خارجہ موسمیاتی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کوپ 26 میں حکومتی لیڈروں اور سفارت کاروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔