یو ایس نیشنل پارک سروس کے ساتھ امریکہ کے مشہور اہم مقامات کی تھری ڈی ڈیجیٹل یا سہ جہتی سیر کیجیے۔
مستقبل کی نسلوں کے لیے شاندار علاقوں، قدرتی ماحولوں اور تاریخی اہمیت کے مقامات کے تحفظ کی وجہ سے امریکہ کے قومی پارکوں کے نظام کو ” امریکہ کی بہترین سوچ ” قرار دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس ایک اعلانِ عام میں اِس بات کا ذکر کیا کہ دنیا بھر کے لوگ ہمارے ملک کے 59 قومی پارکوں کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ” ہمارے پارکوں میں سیاحوں کو عام طور پر ناقابل فراموش یا بعض اوقات زندگی بدل دینے والے تجربات پیش آتے ہیں۔ یہ اپنی سرزمین اور جنگلی حیات کو محفوظ رکھنے کے ہمارے عزمِ مسلسل کی علامت ہیں اور یہ باقی دنیا کے لیے تحفظ کا معیار قائم کرتے ہیں۔”
اس ویڈیو میں آپ کو بتایا گیا ہے کہ آپ اپنے گھر سے باہر نکلے بغیر اِن پارکوں کی خوبصورتی کو کس طرح دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کہاں جائیں گے؟
اس مضمون کی ایک مختلف شکل یکم اگست 2017 کو شائع کی جا چکی ہے۔