
ناسا کا کہنا ہے کہ ناسا کی رات کے وقت لی گئیں زمین کی تصویریں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ انسان اور قدرتی عمل روشنی سے کس طرح اندھیرے کو دور کرتے ہیں اور یہ کہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سائنسدان کس طرح اور کیوں زمین کی رات کی روشنیوں کا مشاہدہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔.
ناسا کی رات کے وقت زمین نامی حالیہ ترین ای بک [الیکٹرانک کتاب] کے دیباچے میں ناسا کے معاون منتظم، تھامس ایچ زربکن لکھتے ہیں، “ناسا کے فضا میں گردش کرنے والے سیارچوں نے ہماری زمین کا اور اندھیرے میں اس کی روشنی کا بے مثل ریکارڈ مرتب کیا ہے۔”

روشنی اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ کوئی خطہ کتنا خوشحال ہے۔ تصویروں سے آتش فشاوًں اور جنگلوں میں لگی آگ جیسے قدرتی روشنی کے ذرائع بھی سامنے آتے ہیں۔ حتی کہ انڈونیشیا کے ساحل پر ماہی گیر کشتیاں بھی خلا سے دکھائی دیتی ہیں۔

سائنس اور خلائی تحقیق سے متعلق ‘ رات کے وقت زمین’ نامی کتاب کا تعلق ناسا کی ای بک لائبریری سے ہے۔ اسے ای بک کی شکل میں یا پی ڈی ایف کی شکل میں ڈاوًن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔