روس میں ‘بے تکلف تبادلہ خیالات’: وزیر خارجہ پومپیو

جب 14 مئی کو روس کے شہر سوچی میں وزیر خارجہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروو سے ملاقات کی تو انہوں نے روس کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھاوا دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے دورے کے مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے  وزیر خارجہ نے “بے تکلف تبادلہ خیالات” کا حوالہ دیا۔ شام، یوکرین، وینیز ویلا، شمالی کوریا اور ایران میں ہونے والے واقعات سمیت دونوں ممالک کے لیڈروں نے عالمگیر مشکلات کے بارے میں  بات چیت کی۔

پومپیو نے کہا کہ ان کے اور پیوٹن کے درمیان نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ اس سلسلے میں انہوں نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں دونوں ممالک کے اکٹھے مل کر کام کرنے کا ذکر کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا، “حقیقی معنوں میں ہمارے مشترکہ مفادات ایسے ہیں جن کی بنیاد پر ہم تعلقات کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ ہم اپنی اپنی قوموں کو زیادہ کامیاب اور، بلکہ سچی بات یہ ہے کہ دنیا کو بھی زیادہ کامیاب بنا سکتے ہیں۔”

Right click to save and share


 


 

Huge banner with photo of Iranian leader displayed next to two missiles (State Dept./© Vahid Salemi/AP Images)