روس کی گمراہ کن معلومات کی مہم کا نشانہ: یوکرین

 روس کے یوکرین میں گمراہ کن معلومات پھیلانے کے طریقوں کے باری میں تصویری خاکہ۔ (State Dept./M. Gregory)
(State Dept./M. Gregory)

برسوں سے روسی ریاست کی مالی اعانت اور ریاستی ہدایات کے مطابق چلنے والے ذرائع ابلاغ نے یوکرین کے بارے میں جھوٹی اور اشتعال انگیز کہانیوں کو فروغ دیا ہے۔ وہ رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ وہ یوکرین کی حکومت کو تشدد پر اکسانے والی ایک ایسی حکومت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو اپنے شہریوں کے خلاف بھی تشدد کا استعمال کرتی ہے۔

اپریل 2021 میں روسی میڈیا کے ایک ادارے نے اطلاع  دی کہ یوکرین کی مسلح افواج کے ڈرون سے مشرقی ڈونباس کے علاقے میں ایک نوجوان لڑکا مارا گیا۔ لڑکے کے اہل خانہ نے واقعے کی تصدیق نہیں کی۔ یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) جیسی کسی بھی معتبر سرکاری تنظیم نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی حالانکہ روس خود او ایس سی ای کا رکن ہے۔

او ایس سی ای اور آزاد میڈیا کو بعد میں شائع ہونے والی رپورٹوں سے پتہ چلا کہ اس علاقے میں ایک لڑکا ہلاک ہوا تھا مگر اس کی ہلاکت یوکرین کی مسلح افواج کی کسی کارروائی کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی۔ تاہم یورپ میں کریملن کی مالی اعانت سے چلنے والے ذرائع ابلاغ کے اداروں نے ڈرون حملے کو لڑکے کی موت کے سبب پر رپورٹ کرنا جاری رکھا۔ ایک ادارے نے اسے “دہشت گردی کی کارروائی” کے طور پر بیان کیا۔

اس جھوٹی کہانی میں روس کے گمراہ کن معلومات کے طریقہ کار پر عمل کیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں اور کریملن کے فنڈ سے چلنے والی غلط معلومات کی دیگر مثالوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے محکمہ خارجہ کے گلوبل انگیجمنٹ سینٹر کی ایک نئی رپورٹ دیکھیے۔