روش ہشانا میں امریکیوں کا روایات اور تحلیقیت کا امتزاج

سال 2020 (یہودی سال کے مطابق 5781) میں، امریکی یہودی روش ہشانا گھروں پر منائیں گے۔

کیونکہ بہت سے کنیسے یعنی یہودی عبادت گاہیں بند ہیں اس لیے عبادت گزار سنکھ پھونکنے کی 30 لازم صدائیں سننے کے لیے اکٹھے نہیں ہو سکیں گے۔ لہذا امریکی شہروں میں یہودی ربی اور رضاکار باہر کھلی جگہوں پر یا اپنے گھروں کے اندر سنکھ بجائیں گے۔

برکتوں والے نئے سال کی علامت کے طور پر روائتی میٹھے کھانے تیار کرنے جیسی رسومات کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس سال امریکی یہودی ایک دوسرے کے ساتھ اور اپنے عقیدے کے ساتھ  مضبوط تعلق  برقرار رکھتے ہوئے، ٹیلی فون اور ویڈیو کالز کے ذریعے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ نیک خواہشات کا تبادلہ کریں گے۔