ریو اولمپکس کے خصوصی لمحات کی یاد تازہ کیجیے

2016  کے موسمِ گرما کے اولمپک مقابلوں میں یوں تو ایتھلیٹوں نے کئی ناقابل یقین کارنامے انجام دیے، لیکن شہہ سرخیاں بننے والے واقعات میں کھلاڑیوں کی کشادہ دلی، فتح و کامرانی، حتیٰ  کہ شادی کی پیشکش کے واقعات بھی شامل تھے۔

ذیل میں ایسے ہی چند واقعات دیے جا رہے ہیں جو ہوسکتا ہے آپ کی نظر سے نہ گزرے ہوں:

10 ہزار میٹر کی دوڑ میں ایک گرے ہوئے کھلاڑی کی مدد

Men running in race (© AP Images)
امریکہ کے گلن رپ (بائیں جانب) مو فرا (بائیں سے تیسرے) کو، 10,000 میٹر کی دوڑ میں گرنے کے بعد سنبھلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ (© AP Images)

13 اگست کو10,000 میٹر کی دوڑ کے دوران امریکی ایتھلیٹ گلن  رپ سے ٹکرانے  کے بعد،  گزشتہ اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے والے برطانوی ایتھیلیٹ، مو فرا کے لیے یہ دوڑ تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی۔ مگر رپ نے یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ فرا کو چوٹ تو نہیں لگی، اپنے دوست اور ٹریننگ کے ساتھی کو دوڑ میں شامل رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر کار فرا نے اس دوڑ میں  پہلی پوزیشن حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیتا۔ جبکہ  رپ پانچویں نمبر پر آئے۔ فرا نے  دوڑ کے بعد ایک انٹرویو میں کہا ’’[رپ] ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔‘‘

شام کی ایک  پناہ  گزین تیراک کی فتح

Yusra Mardini swimming (© AP Images)
(© AP Images)

یسریٰ مردینی نے پہلی پناہ گزین اولمپک ٹیم کے لیے تیرتے ہوئے 6 اگست کو100 میٹر کے تیراکی کے بٹرفلائی کے ایک اتبدائی مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ 18 سالہ تیراک نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے ٹوکیو میں [اگلے اولمپک کے دوران] مزید کامیابیوں کی توقع ہے۔‘‘ وہ ریو پہنچنے  سے پہلے ہی ایک ہیرو بن چکی تھیں۔ گزشتہ سال اگست میں شام کی خانہ جنگی سے اپنی جان بچا کر فرار ہوتے ہوئے انہوں نے  اپنی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانے کے لیے اپنی بہن کے ساتھ مل کر بحیرہ روم میں چھلانگ لگا ئی اور کشتی کو دھکیلتے ہوئے ساحل تک پہنچایا۔ اس کشتی میں تقریباً 20 لوگ سوار تھے۔

اس نے کہا، قبول ہے!

Man kneeling, proposing marriage to woman near Olympic pool (© AP Images)
(© AP Images) 

ریو میں دو چینی غوطہ خور تیراکوں نے تمغے حاصل کرنے کے علاوہ اور بہت کچھ  جیتا ہے۔ 14 اگست کو ہی زی 3 میٹر بلند سپرنگ بورڈ سے غوطہ زنی کے مقابلےمیں چاندی کا تمغہ وصول کرکے وکٹری سٹینڈ سے ابھی اتری ہی تھیں کہ انہیں عرصہ چھ سال سے چلے آنے والے اپنے دوست اور ساتھی چینی غوطہ خور، چھن کائی کی طرف سے شادی کی حیران کن پیشکش موصول ہوئی۔ چھن کائی نے 3 میٹر سپرنگ بورڈ سے ہم آہنگ غوطہ زنی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اور انہوں نے بھی ایسا ہی کیا

برازیل کے رگبی کے کھلاڑی ایسا ڈورا سیرولو کو 8 اگست کو اولمپکس کی تاریخ میں رگبی سیونز کے اولین  ٹورنامنٹ کے اختتام پر اس کی دوست اور رگبی کے کھیل کے میدان کی ایک منیجر، مارجری اینیا نے ایک اچانک سوال کرکے حیرت زدہ کریا۔ اینیا نے  بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے  ہوئے کہا ، ’’میں لوگوں کو دکھانا چاہتی تھی کہ محبت جیت جاتی ہے۔‘‘

A #SignificantSelfie ( ایک اہم سیلفی )

جب پہلی بار اولمپکس میں شرکت کرنے والی، لی ای ین جومقابلے کی تیاری  کے دوران 7 اگست کو ساتھی جمناسٹ ہانگ اُن جانگ سی ملی، تو اس نے وہی کیا جو بیشتر 17 سال کی لڑکیاں کرتی ہیں — یعنی گپ شپ اور پھر ایک سیلفی۔ چونکہ لی جنوبی کوریا کی جانب سے مقابلوں میں شرکت کر رہی ہے  اور ہانگ کا تعلق شمالی کوریا سے ہے، اس لیے اس سیلفی کے معانی کچھ اور ہی  رُخ اختیار کر گئے: یعنی یہ سیلفی دو ایسی ایتھلیٹوں کے درمیان دوستی کی علامت بن گئی، جن کے ملک تکنیکی اعتبار سے ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔

کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔

ریو کی کچی آبادی سے وکٹری سٹینڈ پر سب سے اوپر

Olympian judo winner raising her hands (© AP Images)
(© AP Images)

57 کلو گرام کی درجہ بندی میں 8 اگست کو جوڈو کے مقابلے میں برازیل کے لیے پہلا تمغہ جیتنے پر، رفائیلہ سلوا کونہ صرف اپنے وزن کی درجہ بندی میں اول آنے کے باعث اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہورہا تھا، بلکہ اس کی ایک وجہ اور بھی تھی۔ 24 سالہ رفائیلہ، ریو ڈی جنیرو سے باہر جرائم کی بھر مار والے علاقے فاویلا یعنی کچی آبادی میں پلی بڑھیں۔ اس علاقے کو  “سیدادے دی دیوس” یعنی خدا کی بستی کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ رفائیلہ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اولمپک کھلاڑی: ہر قسم کے قدوں میں

1.42 میٹر لمبی سیمون بائلز کا قد، امریکہ کی اولمپک ٹیم میں سب سے چھوٹا ہے۔ بائیلز نے مردوں کی والی بال ٹیم کے2.03 میٹر لمبے کھلاڑی، ڈیوڈ لی کے برابر کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے آپ کا  دراز قد ہونا ضروری نہیں ہے ۔

2,000 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے والے، مائیکل فیلپس

آئیے اب ذرا دورِ قدیم کے اولمپک کھلاڑیوں کی بات ہو جائے! امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے200 میٹرکی ملی جلی تیراکی میں جب اپنا تیرھواں انفرادی تمغہ جیتا تو اس نے 152 قبل مسیح میں رھوڈز کے لیونیڈاس کا چار اولمپک کھیلوں میں قائم کیا گیا 12 انفرادی تمغوں کا ریکارڈ توڑا۔

2016 کے اولمپک کھیلوں کے مقابلے 21 اگست تک جاری رہیں گے اولمپکس کے مزید یادگار لمحات کے لیے شئیر امریکہ  ملاحظہ فرمائیے۔.

image004