زمینی مدار میں چکر لگانے والے پہلے امریکی، جان گلین کا 95 برس کی عمر میں انتقال

1962ء میں زمین کے گرد مدار میں چکر لگانے والے پہلے امریکی خلاباز کی حیثیت سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے اور امریکی سینیٹ میں طویل مدت تک خدمات سرانجام دینے والے جان گلین، 8 دسمبر کو انتقال کر گئے۔ مرکری 7 نامی خلائی جہاز کے حیات خلابازوں میں سے زندہ، اس آخری خلاباز کی عمر 95 برس تھی۔

گلین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی پرواز سے قبل ناسا کی افسانوی شہرت کی حامل ماہر ریاضیات،  کیتھرین جانسن سے کہا تھا کہ وہ فروری 1962 میں مدار میں بھیجے جانے والی تاریخی پرواز کے لیے الیکٹرانک کمپیوٹر کے ذریعے کی گئی جمع تفریق کی جانچ پڑتال کریں۔

1962 میں ریاست فلوریڈا میں کیپ کینیورل کے لانچ پیڈ سے اپنے خلائی جہاز سے،  گلین کی ایک ایسے مقام کی طرف روانگی سے قبل جہاں کوئی امریکی پہلے نہیں گیا تھا، ایک ساتھی خلاباز سکاٹ کارپینٹر نے ریڈیو پر کہا، “جان گلین، سفر بخیر”۔

ہم افسانوی شہرت کے حامل سینیٹر جان گلین کو یاد رکھیں گے۔ گلین کے انتقال پر ہمارے ایڈمنسٹریٹر چارلس بولڈن کا بیان: https://t.co/xkmGSjLnOO pic.twitter.com/x63ZAvNUhm 

  ناسا   8 دسمبر2016  

زمین کے مدار میں چکر لگانے سے شہرت حاصل کرنے سے قبل انہوں نے دو جنگوں میں لڑاکا پائلٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ٹیسٹ پائلٹ کی حیثیت سے انہوں نے کسی براعظم کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک تیز ترین رفتار سے جہاز اڑانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ بعد ازاں انہوں نے امریکی سینیٹ میں 24 سال تک بحیثیت سینیٹر ریاست اوہائیو کی نمائندگی کی۔

وہ 1998ء میں، جب ان کی عمر 77 سال تھی ڈسکوری نامی شٹل میں دوبارہ خلا میں گئے اور دنیا میں کسی معمر ترین شخص کا خلا میں جانے کا ریکارڈ قائم  کیا۔

گلین کہا کرتے تھے کہ ان سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ کیا انہیں خوف آتا ہے اور ان کا یہ جواب ہوتا ہے، “اگر آپ اس خوف کی بات کرتے ہیں جو آپ پر اس وقت طاری ہوتا ہے جب آپ وہ کام کر رہے ہوتے ہیں جو آپ نے کرنا ہوتا ہے، تو [اس کا جواب ہے] نہیں۔ آپ کی ان پروازوں کے لیے کڑی تربیت کی جاتی ہے۔”

‘مشترکہ سالگرہ کا کوئی حل نہیں’

گلین نے امریکی سینیٹ میں 24 سال گزارے جو کہ ریاست کی تاریخ میں طویل ترین مدت ہے۔1997ء میں انہوں نے اس دن سے ٹھیک 35 سال بعد جب انہیں مدار میں جانے والے پہلے امریکی کا اعزاز حاصل ہوا تھا، اپنی ریٹائرمنٹ کا  یہ کہتے ہوئے اعلان کیا، “ابھی تک مشترکہ سالگرہ کا کوئی حل نہیں نکلا۔”

ایک طویل انتظار کے بعد گلین 1998ء میں خلائی شٹل ڈسکوری پر خلا میں دوبارہ گئے اور ناسا کے لیے کئی ایک تجربات کیے۔

1943ء میں گلین نے اپنی بچپن کی دوست، اینا مارگریٹ کیسٹر سے شادی کی۔ ان کے ایک دوست یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ دونوں اس وقت ملے جب انہوں نے ابھی چلنا بھی نہیں سیکھا تھا۔ بارہ پندرہ سال کی عمر میں اینا کو کن پیڑے نکلے تو گلین نے اینا کے گھر جا کر ان کے بیڈروم کی کھڑکی میں ایک سوراخ کیا اور اس کے ذریعے اینا کا دل بہلانے کی خاطر ایک ریڈیو اندر پہنچایا۔

گلین اپنی یاد داشت میں لکھتے ہیں، ” مجھے یاد نہیں کہ میں نے اینی کو پہلے مرتبہ کب کہا کہ مجھے ان سے پیار ہے یا انہوں نے ایسا مجھے کب کہا۔ مگر یہ ایک ایسی چیز تھی جس کا ہم دونوں کو علم تھا۔”