اقوام متحدہ کی تازہ ترین موسمیاتی رپورٹ کے مطابق دنیا کے پاس موسمیاتی بحران کے اثرات سے نمٹنے کے لیے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی سب کچھ ہاتھ سے نہیں نکلا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تبدیلی لانے کے لیے اب بھی وقت ہے۔
موسمیات کے خصوصی صدارتی ایلچی، جان کیری نے 14 اپریل کو کہا، “ہم جانتے ہیں کہ جمود مناسب نہیں ہے۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمیں زیادہ کام کرنا ہے اور تیزی سے کرنا ہے۔”
اگرچہ حکومتیں مرکزی کردار ادا کریں گیں تاہم افراد بھی کسی نہ کسی طرح اس حل میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ذیل میں وہ آٹھ تبدیلیاں دی جا رہی ہیں جن پر لوگ اپنی روزمرہ زندگی کے دوران غور کر سکتے ہیں۔ گو کہ ہر تبدیلی کا تعلق ہر شخص سے نہیں ہے تاہم تھوڑی بہت مدد ہر کوئی کرسکتا ہے!
سبزیاں کھائیں

ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ہر ہفتے کسی بڑے کھانے میں گوشت کی بجائے سبزی پکانے سے فی شخص 3.6 کلوگرام کاربن کی بچت ہوسکتی ہے۔
اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ دنیا بھر میں پیدا ہونے والی تمام خوراک کا ایک تہائی حصہ نہیں کھایا جاتا ہے اور ایک اوسط خاندان کے ریفریجریٹر میں پڑی چیزوں میں سے 11 فیصد چیزیں پھینک دی جاتی ہیں۔ آپ پہلے سے کھانے کی منصوبہ بندی کر کے کھانے کے نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔
اور اگر آپ کو موقع ملے تو اپنے پھلوں اور سبزیوں کے کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا نہ نہ بھولیں۔ پھلوں اور سبزیوں جیسا کھانے کے فضلے کوڑے میں پھینک دیئے جاتے ہیں جو ہر سال کاربن کے 8% اخراجوں کا باعث بنتے ہیں۔
کچرے کو بہترین طریقے سے ٹھکانے لگانا سیکھیے
کھانے کے فضلے کے علاوہ یہ سیکھنا کہ کس طرح اور کس چیز کو ری سائیکل کرنا ہے، ماحول میں پلاسٹک کی آلودگی کو کم کر سکتا ہے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا ایک بڑا ذریعے یعنی ورجن پلاسٹکوں کی پیداوار کو کم کر سکتا ہے۔
ہر سال دنیا میں تقریباً 400 ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ پیدا ہوتا ہے جس میں سے صرف 10% ری سائیکل کیا جاتا ہے۔
اگر آپ کی کمیونٹی ری سائیکلنگ کا ہدایت نامہ شائع کرتی ہے تو یہ جانیے کہ کوڑے دان میں کیا جاتا ہے اور کیا کچھ ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ری سائیکل کی جانے والی چیزوں کو صحیح طریقے سے صاف کیا گیا ہو یا دوسری صورت میں تیار کیا گیا ہو۔ دیکھیے کہ اِن چیزوں کو کمپوسٹ [زمین میں گلایا جا] سکتا ہے؟ یہ سب سے بہتر ہے!
دیرپا خریداری
پرانی اشیاء کو دوبارہ استعمال کرنے یا کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے سے نئے مواد کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔

نئے کپڑوں کی خریداری کی بجائے پرانے کپڑے خریدنا بھی ایک بہتر متبادل ہے۔ آپ کے پسندیدہ ناول کی استعمال شدہ جلدیں پڑھنے کے لیے اتنی ہی اچھی ہوتی ہیں جتنی اچھی نئی جلدیں ہوتی ہیں۔
پلاسٹک کی بجائے آسانی سے ری سائیکل کیے جانے والی شیشے کی بوتلیں خریدیں اور پرچون کی دکانوں سے استعمال کے بعد پھینک دیئے جانے والے پلاسٹک کے تھیلوں کی جگہ باربار استعمال ہونے والے کپڑا یا کپڑے کے تھیلے استعمال کریں۔
سورج یا ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی کے استعمال کا سوچیں
بجلی فراہم کرنے والی مقامی کمپنی آپ کو دھوپ یا ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی سے بھی جوڑ سکتی ہے۔
اگر آپ کے علاقے میں یہ سہولت موجود نہیں تو بجلی کے استعمال میں بچت کے لیے اپنے گھر کے روشنی کے روایتی بلبوں کی جگہ ایل ای ڈی بلب لگانے کے بارے میں سوچیں۔ جب لائٹیں اور دیگر الیکٹرانک آلات استعمال نہ ہو رہے ہوں تو اُن کو بند کرنے سے بھی بجلی کی بچت میں مدد ملتی ہے۔ کچھ آلات کو “فینٹم پاور” یعنی اس وقت بھی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے جب وہ استعمال نہیں کیے جا رہے ہوتے۔
خوشخبری: اگلی دہائی کے دوران عالمی سطح پر دھوپ اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی میں اضافہ متوقع ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے مطابق 2035 تک صرف امریکہ میں شمسی توانائی سے 15 لاکھ ملازمتیں فراہم کی جا سکتی ہیں اور اس وقت تک شمسی توانائی ملک کی مجموعی توانائی کا 40% حصہ بن سکتی ہے۔
پیدل چلیں یا سائیکل استعمال کریں

ممکن ہے کار آپ کی ضرورت ہو، مگر اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔ تاہم اگر آپ کسی ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں عام ٹرانسپورٹ یا کاروں کے مشترکہ استعمال کی سہولت موجود ہے تو اس بات پر غور کریں کہ عام مسافر گاڑیاں ہر سال 4.6 میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہیں جو کہ نقل و حمل سے متعلق تمام کاربن کے مجموعی اخراجوں کا تقریباً نصف ہے۔
اگر آپ اپنے کام کی جگہ کے قریب رہتے ہیں تو سائیکل چلانا اور پیدل چلنا ماحول کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کے لیے بھی بہتر ہے!
اپنے علاقے میں رضاکارانہ کام کریں
کیا آپ کے شہر میں کوئی ایسا گروپ ہے جو ہفتہ وار چھٹیوں میں درخت لگاتا ہے یا آس پاس کے ساحلوں کی صفائی کرتا ہے؟ اگر آپ کی کمیونٹی میں صفائی نہیں ہے تو خود کوئی گروپ منظم کریں!
ایئر کنڈیشن کو ایک مقرر درجہ حرارت پر سیٹ کریں
اپنے تھرموسٹیٹ کو گرمیوں میں گرم (25 درجے سنٹی گریڈ) اور سردیوں میں ٹھنڈا (20 درجے سنٹی گریڈ) پر سیٹ کرنا توانائی کے وسائل اور اخراجات کو بچا سکتا ہے۔ یہ سیارے کے لیے اچھا ہے اور آپ کے بٹوے کے لیے بھی اچھا ہے۔
پانی کی بچت کریں
کفایت شعاری سے پانی استعمال کرنے والے آلات آپ کے پانی کے استعمال میں ہر سال 30% اور 50% کے درمیان کم کر سکتے ہیں۔
اور جب آپ نہا رہے ہوں یا نلکہ استعمال کر رہے ہوں تو اسے صرف اتنی دیر تک چلائیں جتنی ضرورت ہو۔
کیری نے 13 اپریل کو کہا، “حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس اب بھی موسمیاتی بحران کے بدترین نتائج سے بچنے کا وقت ہے۔ اور ہم اب بھی ہم سب کے لیے ایک صاف، محفوظ، کم آلودہ سیارے [کی منزل] تک پہنچ سکتے ہیں۔”