ہر سال اپریل کی 22 تاریخ کو امریکہ یوم ارض مناتا ہے۔ یہ 1970 کی وہ تاریخ ہے جب فلا ڈیلفیا سے لے کر شکاگو اور لاس اینجلیس تک امریکہ کے طول و عرض میں پہلی مرتبہ ماحول سے متعلق ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ آج یہ دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اور اسے دنیا کی منظم کی جانے والی سب سے بڑی ماحولیاتی تقریب مانا جاتا ہے۔
یوم ارض کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر آپ یہ یادگار پوسٹر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔